صحیح مسلم 2842: كتاب البيوع
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مخابرہ اور محاقلہ اور مزابنہ اور پھل کی فروخت سے منع فرمایا جب تک کہ وہ کھانے کے قابل نہ ہو جائے اور اسے درہم و دینار کے عوض کے سوا فروخت نہ کیا جائے سوائے عرایا کی صورت کے۔ عطاء کہتے ہیں حضرت جابرؓ نے ہمیں تشریح کر کے بتایا کہ مخابرہ یہ ہے کہ صاف زمین ایک شخص دوسرے کو دے اور وہ اس پر خرچ کرے۔ پھر یہ (زمین دینے والا) پیداوار سے حصہ لے۔ اور انہوں نے بیان کیا کہ مزابنہ کھجور کے درخت پر تازہ کھجور کو معیّن مقدار کی خشک کھجور کے عوض فروخت کرنا، محاقلہ کھیتی میں اسی طرز پر ہے کہ کھڑی فصل کو معیّن مقدار کے غلّے کے عوض فروخت کرے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ الْجَزَرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُخَابَرَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَعَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تُطْعِمَ وَلاَ تُبَاعُ إِلاَّ بِالدَّرَاهِمِ وَالدَّنَانِيرِ إِلاَّ الْعَرَايَا . قَالَ عَطَاءٌ فَسَّرَ لَنَا جَابِرٌ قَالَ أَمَّا الْمُخَابَرَةُ فَالأَرْضُ الْبَيْضَاءُ يَدْفَعُهَا الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ فَيُنْفِقُ فِيهَا ثُمَّ يَأْخُذُ مِنَ الثَّمَرِ . وَزَعَمَ أَنَّ الْمُزَابَنَةَ بَيْعُ الرُّطَبِ فِي النَّخْلِ بِالتَّمْرِ كَيْلاً . وَالْمُحَاقَلَةُ فِي الزَّرْعِ عَلَى نَحْوِ ذَلِكَ يَبِيعُ الزَّرْعَ الْقَائِمَ بِالْحَبِّ كَيْلاً .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی