صحیح مسلم 2843: كتاب البيوع

زید بن ابی اُنیسہ سے مروی ہے کہ ہمیں ابوالولید مکی نے بتایا اور وہ اس وقت عطاء بن ابی رباح کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے محاقلہ، مزابنہ اور مخابرہ سے منع فرمایا اور اس بات سے بھی کہ کھجور کے درخت کے پھل کو اشقاہ سے قبل خریدا جائے اور اشقاہ کا مطلب ہے جب پھل سرخ یا زرد ہو جائے یا اس میں سے کچھ کھایا جانے لگے۔ اور محاقلہ یہ ہے کہ کھیت معیّن مقدار کے غلے کے عوض فروخت کیا جائے اور مزابنہ یہ ہے کہ کھجور کے درخت کا پھل کھجور کے کچھ وسق کے عوض فروخت کیا جائے اور مخابرہ یہ ہے کہ تیسرے یا چوتھے حصے وغیرہ کی شرط پر (زمین دی جائے۔) راوی زید کہتے ہیں میں نے عطاء بن ابی رباح سے کہا کہ آپ نے حضرت جابرؓ بن عبداللہ سے سنا کہ وہ یہ رسول اللہﷺ سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے تھے۔ انہوں نے کہا ہاں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ كِلاَهُمَا عَنْ زَكَرِيَّاءَ قَالَ ابْنُ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْمَكِّيُّ وَهُوَ جَالِسٌ عِنْدَ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُخَابَرَةِ وَأَنْ تُشْتَرَى النَّخْلُ حَتَّى تُشْقِهَ - وَالإِشْقَاهُ أَنْ يَحْمَرَّ أَوْ يَصْفَرَّ أَوْ يُؤْكَلَ مِنْهُ شَىْءٌ - وَالْمُحَاقَلَةُ أَنْ يُبَاعَ الْحَقْلُ بِكَيْلٍ مِنَ الطَّعَامِ مَعْلُومٍ وَالْمُزَابَنَةُ أَنْ يُبَاعَ النَّخْلُ بِأَوْسَاقٍ مِنَ التَّمْرِ وَالْمُخَابَرَةُ الثُّلُثُ وَالرُّبُعُ وَأَشْبَاهُ ذَلِكَ . قَالَ زَيْدٌ قُلْتُ لِعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَذْكُرُ هَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ نَعَمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 21: كتاب البيوع

آج 10 میں سے 10 باقی