صحیح مسلم 2867: كتاب البيوع

نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمرؓ اپنے کھیت رسول اللہﷺ کے زمانہ میں ٹھیکہ پر دے دیتے تھے اور حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ کے زمانہ خلافت اور امیر معاویہ کے ابتدائی دور تک۔ یہانتک کہ ان کو امیر معاویہ کے دور حکومت کے آخری حصّہ میں یہ بات پہنچی کہ حضرت رافع بن خدیجؓ اس بارہ میں رسول اللہﷺ کی طرف سے ممانعت کی روایت کر رہے ہیں۔ وہ ان کے پاس گئے اور میں ان کے ساتھ تھا۔ انہوں نے حضرت رافعؓ سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہﷺ کھیت ٹھیکے پر دینے سے منع فرماتے تھے۔ اس پر حضرت ابن عمرؓ نے اسے چھوڑ دیا اور جب اس کے بعد آپ سے اس بارہ میں سوال کیا جاتا تھا تو آپ فرماتے تھے حضرت رافع بن خدیجؓ کا خیال ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا تھا۔ دوسری روایت میں ہے کہ حضرت ابن عمرؓ نے اس کے بعد یہ طریق چھوڑ دیا اور وہ زمین ٹھیکہ پر نہ دیتے تھے۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يُكْرِي مَزَارِعَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَفِي إِمَارَةِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَصَدْرًا مِنْ خِلاَفَةِ مُعَاوِيَةَ حَتَّى بَلَغَهُ فِي آخِرِ خِلاَفَةِ مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يُحَدِّثُ فِيهَا بِنَهْىٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ عَلَيْهِ وَأَنَا مَعَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى عَنْ كِرَاءِ الْمَزَارِعِ . فَتَرَكَهَا ابْنُ عُمَرَ بَعْدُ . وَكَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْهَا بَعْدُ قَالَ زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْهَا . وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو كَامِلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ كِلاَهُمَا عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ وَزَادَ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ فَتَرَكَهَا ابْنُ عُمَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَكَانَ لاَ يُكْرِيهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 21: كتاب البيوع

آج 10 میں سے 10 باقی