صحیح مسلم 2883: كتاب المساقاة

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر (کی زمینیں) پھل یا فصل کی نصف پیدا وار پر (یعنی بٹائی پر) دیں۔ آپؐ اپنی ازواج مطہرات کو ہر سال سو وسق_ 80 وسق کھجور اور 20 وسق جَو _ دیا کرتے تھے۔ جب حضرت عمرؓ خلیفہ ہوئے تو آپؓ نے خیبر (کی زمینیں) تقسیم فرما دیں اور نبی کریمﷺ کی ازواج مطہرات کو اختیار دیا کہ آپؓ ان کو زمین اور پانی کا مقررہ حصّہ الگ کر دیں یا ہر سال ان کے لئے (ایک خاص مقدار) وسق کی ضمانت دیں۔ اس پر ازواج مطہراتؓ کا طرز عمل مختلف تھا۔ بعض نے زمین اور پانی لینا اختیار کیا اور بعض نے ہر سال مقررہ وسق۔ حضرت عائشہؓ اور حضرت حفصہؓ ان میں سے تھیں جنہوں نے زمین اور پانی اختیار کیا۔ ایک اور روایت حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے اہل خیبر سے فصل یا پھل کی نصف پیدا وار پر معاملہ کیا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ ذکر نہیں کہ حضرت عائشہؓ اور حضرت حفصہؓ نے زمین اور پانی اختیار کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی ازواج کو (حضرت عمرؓ نے) اختیار دیا کہ وہ ان کے لئے زمین الگ کر دیں لیکن اس روایت میں پانی کا ذکر نہیں کیا۔
ایک اور روایت حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے کہ جب خیبر فتح ہوا تو یہود نے رسول اللہﷺ سے درخواست کی کہ انہیں ابھی رہنے دیں، پھل اور فصل کی نصف پیدا وار کی شرط پر کام کرنے دیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تک ہم چاہیں گے ان شرائط پر ہم تمہیں یہاں رہنے دیں گے۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ خیبر کی نصف پیداوار کو کئی حصوں میں تقسیم کیا جاتا تھا اور رسول اللہﷺ خمس لیتے تھے۔

وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيٌّ - وَهُوَ ابْنُ مُسْهِرٍ - أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا يَخْرُجُ مِنْ ثَمَرٍ أَوْ زَرْعٍ فَكَانَ يُعْطِي أَزْوَاجَهُ كَلَّ سَنَةٍ مِائَةَ وَسْقٍ ثَمَانِينَ وَسْقًا مِنْ تَمْرٍ وَعِشْرِينَ وَسْقًا مِنْ شَعِيرٍ فَلَمَّا وَلِيَ عُمَرُ قَسَمَ خَيْبَرَ خَيَّرَ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقْطِعَ لَهُنَّ الأَرْضَ وَالْمَاءَ أَوْ يَضْمَنَ لَهُنَّ الأَوْسَاقَ كُلَّ عَامٍ فَاخْتَلَفْنَ فَمِنْهُنَّ مَنِ اخْتَارَ الأَرْضَ وَالْمَاءَ وَمِنْهُنَّ مَنِ اخْتَارَ الأَوْسَاقَ كُلَّ عَامٍ فَكَانَتْ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ مِمَّنِ اخْتَارَتَا الأَرْضَ وَالْمَاءَ . وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَلَ أَهْلَ خَيْبَرَ بِشَطْرِ مَا خَرَجَ مِنْهَا مِنْ زَرْعٍ أَوْ ثَمَرٍ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فَكَانَتْ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ مِمَّنِ اخْتَارَتَا الأَرْضَ وَالْمَاءَ وَقَالَ خَيَّرَ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقْطِعَ لَهُنَّ الأَرْضَ وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَاءَ . وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا افْتُتِحَتْ خَيْبَرُ سَأَلَتْ يَهُودُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقِرَّهُمْ فِيهَا عَلَى أَنْ يَعْمَلُوا عَلَى نِصْفِ مَا خَرَجَ مِنْهَا مِنَ الثَّمَرِ وَالزَّرْعِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُقِرُّكُمْ فِيهَا عَلَى ذَلِكَ مَا شِئْنَا " . ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ وَابْنِ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَزَادَ فِيهِ وَكَانَ الثَّمَرُ يُقْسَمُ عَلَى السُّهْمَانِ مِنْ نِصْفِ خَيْبَرَ فَيَأْخُذُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْخُمُسَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی