صحیح مسلم 293: كتاب الإيمان

حضرت عبداللہ بن عمروؓ بن العاص سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے حضرت ابراہیمؑ کے بارہ میں اللہ عزوجل کے اس ارشاد کی تلاوت کی۔ {رَبِّ اِنَّھُنَّ اَضْلَلْنَ کَثِیْرًا مِنَ النَّاسِ فَمَنْ تَبِعَنِیْ فَاِنَّہٗ مِنِّیْ{ الآیۃ۔ یعنی: اے میرے رب! انہوں نے یقینا لوگوں میں سے بہتوں کو گمراہ بنا دیا۔ پس جس نے میری پیروی کی تو وہ یقینا مجھ سے ہے اور جس نے میری نافرمانی کی تو یقینا تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے (ابراہیم: 37) اور حضرت عیسی علیہ السلام نے کہا }اِنْ تُعَذِّبْھُمْ فَاِنَّھُمْ عِبَادُکَ وَ اِنْ تَغْفِرْ لَھُمْ فَاِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ} (ترجمہ) اگر تو انہیں عذاب دے تو آخر یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کر دے تو یقینا تو کامل غلبہ والا اور حکمت والا ہے۔ (المائدہ: 119) پھر آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا اے اللہ! میری امت، میری امت۔ اور آپؐ رو پڑے تو اللہ عزوجل نے فرمایا اے جبریل محمدؐ کے پاس جاؤ اور تیرا رب زیادہ جانتا ہے اور ان سے پوچھو کہ آپؐ کو کیا چیز رُلا رہی ہے؟ جبریل علیہ السلام آپؐ کے پاس آئے اور آپؐ سے پوچھا تو رسول اللہﷺ نے انہیں بتایا جو انہوں نے پوچھا تھا اور وہ زیادہ جانتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے کہا اے جبریل محمدؐ کے پاس جاؤ اور کہو ہم تیری امت کے بارہ میں تجھے ضرور خوش کر دیں گے اور تمہیں دکھ نہیں دیں گے۔

حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم تَلاَ قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي إِبْرَاهِيمَ { رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي} الآيَةَ . وَقَالَ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ { إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} فَرَفَعَ يَدَيْهِ وَقَالَ " اللَّهُمَّ أُمَّتِي أُمَّتِي " . وَبَكَى فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ فَسَلْهُ مَا يُبْكِيكَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ الصَّلاَةُ وَالسَّلاَمُ - فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمَا قَالَ . وَهُوَ أَعْلَمُ . فَقَالَ اللَّهُ يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ فَقُلْ إِنَّا سَنُرْضِيكَ فِي أُمَّتِكَ وَلاَ نَسُوءُكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب الإيمان

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

5:119 · 14:37

آج 10 میں سے 10 باقی