صحیح مسلم 2937: كتاب المساقاة

حضرت سفیانؓ بن ابی زُہَیر جو شنوء ۃ قبیلہ کے ایک شخص اور رسول اللہﷺ کے اصحابؓ میں سے تھے کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے کتا رکھا جو نہ اس کی کھیتی کے کام آتا ہو اور نہ مویشی (کی حفاظت) کے، اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہوگا۔ راوی نے انہیں کہا کہ کیا آپ نے یہ رسول اللہﷺ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں اس مسجد کے رب کی قسم۔
ایک اور روایت میں ہے کہ سائب بن یزید نے بیان کیا کہ حضرت سفیانؓ بن ابی زُہَیر اَلشَّنَئِیُّ ان لوگوں کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا... باقی روایت سابقہ کے مطابق ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ سُفْيَانَ بْنَ أَبِي زُهَيْرٍ - وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ شَنُوءَةَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا لاَ يُغْنِي عَنْهُ زَرْعًا وَلاَ ضَرْعًا نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ " . قَالَ آنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ إِي وَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ أَخْبَرَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّهُ وَفَدَ عَلَيْهِمْ سُفْيَانُ بْنُ أَبِي زُهَيْرٍ الشَّنَئِيُّ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی