صحیح مسلم 2967: كتاب المساقاة
حنَش کہتے ہیں کہ ہم حضرت فضالہ بن عبیدؓ کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے۔ میرے اور میرے ساتھیوں کے حصہ میں ایک ہار آیا۔ جس میں سونا چاندی اور جواہرات تھے۔ میں نے اسے خریدنا چاہا میں نے حضرت فضالہ بن عبیدؓ سے پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سونا الگ کر لو اور ایک پلڑے میں رکھو اور اپنا سونا دوسرے پلڑے میں رکھو اور ایک جیسے کے سوا ہر گز نہ لو کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ سوائے ایک جیسے (سونے کے) کچھ نہ لے۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعَافِرِيِّ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ وَغَيْرِهِمَا أَنَّ عَامِرَ بْنَ يَحْيَى الْمَعَافِرِيَّ أَخْبَرَهُمْ عَنْ حَنَشٍ أَنَّهُ قَالَ كُنَّا مَعَ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ فِي غَزْوَةٍ فَطَارَتْ لِي وَلأَصْحَابِي قِلاَدَةٌ فِيهَا ذَهَبٌ وَوَرِقٌ وَجَوْهَرٌ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهَا فَسَأَلْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ فَقَالَ انْزِعْ ذَهَبَهَا فَاجْعَلْهُ فِي كِفَّةٍ وَاجْعَلْ ذَهَبَكَ فِي كِفَّةٍ ثُمَّ لاَ تَأْخُذَنَّ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلاَ يَأْخُذَنَّ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی