صحیح مسلم 2974: كتاب المساقاة

ابو نضرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباسؓ سے سونے چاندی کے تبادلہ کے بارہ میں پوچھا انہوں نے کہا کیا دست بدست؟ تو میں نے کہا ہاں انہوں نے کہا اس میں حرج نہیں۔ پھر میں نے (یہ بات) حضرت ابو سعیدؓ کو بتائی میں نے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباسؓ سے سونے چاندی کی بیع کے بارہ میں پوچھا تھا۔ انہوں نے کہا کیا دست بدست؟ میں نے کہا ہاں تو انہوں نے کہا اس میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں (حضرت ابو سعیدؓ) نے کہا کیا انہوں (حضرت ابن عباسؓ) نے ایسا کہا تھا! ہم انہیں عنقریب لکھیں گے پھر وہ تمہیں یہ فتوٰی نہیں دیں گے پھر انہوں (حضرت ابو سعیدؓ) نے کہا کہ خدا کی قسم رسول اللہﷺ کا کوئی خادم کھجور لے کر آیا۔ رسول اللہﷺ نے اسے اوپرا سمجھا اور فرمایا شاید یہ ہماری زمین کی کھجور نہیں۔ اس (خادم) نے بتایا کہ ہماری زمین کی کھجور میں یا (کہا) ہماری کھجور میں اس سال کوئی بات تھی تو میں نے یہ لے لی اور کچھ (اپنی کھجور) زیادہ دے دی۔ آپؐ نے فرمایا تم نے زیادہ دیا تو سود دیا۔ اس کے قریب (بھی) مت جاؤ۔ جب تمہیں اپنی کھجور میں سے کوئی چیز پسند نہ آئے تو اسے فروخت کردو، پھر اس کھجور میں سے جو تم چاہتے ہو خرید لو۔

حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّرْفِ فَقَالَ أَيَدًا بِيَدٍ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ فَلاَ بَأْسَ بِهِ . فَأَخْبَرْتُ أَبَا سَعِيدٍ فَقُلْتُ إِنِّي سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّرْفِ فَقَالَ أَيَدًا بِيَدٍ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ فَلاَ بَأْسَ بِهِ . قَالَ أَوَقَالَ ذَلِكَ إِنَّا سَنَكْتُبُ إِلَيْهِ فَلاَ يُفْتِيكُمُوهُ قَالَ فَوَاللَّهِ لَقَدْ جَاءَ بَعْضُ فِتْيَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِتَمْرٍ فَأَنْكَرَهُ فَقَالَ " كَأَنَّ هَذَا لَيْسَ مِنْ تَمْرِ أَرْضِنَا " . قَالَ كَانَ فِي تَمْرِ أَرْضِنَا - أَوْ فِي تَمْرِنَا - الْعَامَ بَعْضُ الشَّىْءِ فَأَخَذْتُ هَذَا وَزِدْتُ بَعْضَ الزِّيَادَةِ . فَقَالَ " أَضْعَفْتَ أَرْبَيْتَ لاَ تَقْرَبَنَّ هَذَا إِذَا رَابَكَ مِنْ تَمْرِكَ شَىْءٌ فَبِعْهُ ثُمَّ اشْتَرِ الَّذِي تُرِيدُ مِنَ التَّمْرِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی