صحیح مسلم 2975: كتاب المساقاة

ابو نضرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمرؓ اور حضرت ابن عباسؓ سے سونے چاندی کی تجارت کے بارہ میں پوچھا تو ان دونوں نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا اور میں حضرت ابوسعید خدریؓ کے پاس بیٹھا تھا میں نے ان سے سونے چاندی کی تجارت کے بارہ میں پوچھا انہوں نے کہا جو زیادہ ہو وہ سود ہوگا۔ مجھے یہ بات ان دونوں (حضرت ابن عباسؓ اور حضرت ابن عمرؓ) کے قول کی وجہ سے اوپری لگی۔ وہ کہنے لگے میں تو تمہیں صرف وہی حدیث سنا رہا ہوں جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنی ہے۔ حضورؐ کی خدمت میں آپؐ کی کھجوروں کے درخت کا منتظم ایک صاع عمدہ کھجور لایا اور نبیﷺ کی کھجور اِس قسم کی تھی۔ نبیﷺ نے اسے فرمایا یہ تمہیں کہاں سے ملی ہے؟ وہ کہنے لگا میں اپنی کھجور کے دو صاع لے کر گیا اور اس کے عوض اس کھجور کا یہ ایک صاع خریدا ہے اور اس کھجور کی قیمت بازار میں یہ ہے اور اس کی وہ ہے۔ رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا تیرا بھلا ہو۔ تونے سود دیا ہے۔ اگر تم ایسا کرنا ہی چاہو تو اپنی کھجور ایک سودے میں فروخت کرو۔ پھر اپنے اس سودے سے جو کھجور چاہو خریدو۔ حضرت ابوسعیدؓ کہتے تھے کہ کھجور کے بدلے کھجور کے سود ہونے کا زیادہ امکان ہے یا چاندی کے عوض چاندی کے (سود ہونے کا)۔ (ابو نضرہ) کہتے ہیں میں بعد میں حضرت ابن عمرؓ کے پاس گیا تو انہوں نے مجھے منع کیا اور میں حضرت ابن عباسؓ کے پاس نہیں گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ ابو الصہباء نے مجھے بتایا کہ انہوں نے مکہ میں حضرت ابن عباسؓ سے اس بارہ میں پوچھا تو انہوں نے اسے ناپسند کیا۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الأَعْلَى أَخْبَرَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّرْفِ فَلَمْ يَرَيَا بِهِ بَأْسًا فَإِنِّي لَقَاعِدٌ عِنْدَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَسَأَلْتُهُ عَنِ الصَّرْفِ فَقَالَ مَا زَادَ فَهُوَ رِبًا . فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ لِقَوْلِهِمَا فَقَالَ لاَ أُحَدِّثُكَ إِلاَّ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جَاءَهُ صَاحِبُ نَخْلِهِ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ طَيِّبٍ وَكَانَ تَمْرُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم هَذَا اللَّوْنَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَنَّى لَكَ هَذَا " . قَالَ انْطَلَقْتُ بِصَاعَيْنِ فَاشْتَرَيْتُ بِهِ هَذَا الصَّاعَ فَإِنَّ سِعْرَ هَذَا فِي السُّوقِ كَذَا وَسِعْرَ هَذَا كَذَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَيْلَكَ أَرْبَيْتَ إِذَا أَرَدْتَ ذَلِكَ فَبِعْ تَمْرَكَ بِسِلْعَةٍ ثُمَّ اشْتَرِ بِسِلْعَتِكَ أَىَّ تَمْرٍ شِئْتَ " . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ أَحَقُّ أَنْ يَكُونَ رِبًا أَمِ الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ قَالَ فَأَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ بَعْدُ فَنَهَانِي وَلَمْ آتِ ابْنَ عَبَّاسٍ - قَالَ - فَحَدَّثَنِي أَبُو الصَّهْبَاءِ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْهُ بِمَكَّةَ فَكَرِهَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی