صحیح مسلم 298: كتاب الإيمان
قبیصہ بن مخارق اور زہیر بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت { وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ} اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ (الشعراء: 215) نازل ہوئی تو اللہ کے نبی ﷺ پہاڑ کی ایک بڑی چٹان کی طرف گئے اور اس کے سب سے اونچے پتھر پر چڑھے۔ پھر یہ نداء دی اے بنی عبدِ مناف! میں یقینا ایک ڈرانے والا ہوں۔ میری اور تمہاری مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے دشمن کو دیکھا اور اپنے اہل کی حفاظت کے لئے چلا مگر وہ ڈرا کہ دشمن اس سے پہلے اس (کے اہل) تک پہنچ جائیں گے تو وہ آوازیں دینے لگا یا صباحاہ
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ وَزُهَيْرِ بْنِ عَمْرٍو قَالاَ لَمَّا نَزَلَتْ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} قَالَ انْطَلَقَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى رَضْمَةٍ مِنْ جَبَلٍ فَعَلاَ أَعْلاَهَا حَجَرًا ثُمَّ نَادَى " يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافَاهْ إِنِّي نَذِيرٌ إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ رَأَى الْعَدُوَّ فَانْطَلَقَ يَرْبَأُ أَهْلَهُ فَخَشِيَ أَنْ يَسْبِقُوهُ فَجَعَلَ يَهْتِفُ يَا صَبَاحَاهْ " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ عَمْرٍو وَقَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی