صحیح مسلم 300: كتاب الإيمان
حضرت عباسؓ بن عبد المطلب سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا یا رسول اللہ! کیا آپؐ نے ابو طالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا ہے۔ وہ آپؐ کی حفاظت کرتے تھے اور آپؐ کی خاطر دوسروں پر ناراض ہوتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا ہاں وہ ٹخنوں تک آگ میں ہیں اگر میں نہ ہوتا تو وہ آگ کے نچلے حصہ میں ہوتے۔
وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ الْمُقَدَّمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الأُمَوِيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَفَعْتَ أَبَا طَالِبٍ بِشَىْءٍ فَإِنَّهُ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَغْضَبُ لَكَ قَالَ " نَعَمْ هُوَ فِي ضَحْضَاحٍ مِنْ نَارٍ وَلَوْلاَ أَنَا لَكَانَ فِي الدَّرْكِ الأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی