صحیح مسلم 3160: كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضرت رُبَیّعؓ کی بہن حضرت ام حارثہؓ نے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ وہ نبیﷺ کے پاس جھگڑا لے کر گئے۔ نبیﷺ نے فرمایا قصاص، قصاص۔ حضرت رَبِیعؓ کی ماں نے کہا یا رسولؐ اللہ! کیا فلاں عورت سے قصاص لیا جائے گا اللہ کی قسم! اس سے قصاص نہیں لیا جائے گا نبیﷺ نے فرمایا سبحان اللہ اے امّ ِربیعؓ قصاص اللہ کا قانون ہے۔ اس نے کہا نہیں اللہ کی قسم! اس سے کبھی قصاص نہیں لیا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں وہ اسی طرح کہتی رہیں یہانتک کہ دوسرے (فریق کے لوگوں) نے دیت کو قبول کر لیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ کے بندوں میں سے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اللہ پر اگر قسم کھائیں تو اللہ تعالیٰ ضرور اسے پورا کر دیتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُخْتَ الرُّبَيِّعِ أُمَّ حَارِثَةَ جَرَحَتْ إِنْسَانًا فَاخْتَصَمُوا إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْقِصَاصَ الْقِصَاصَ " . فَقَالَتْ أُمُّ الرَّبِيعِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُقْتَصُّ مِنْ فُلاَنَةَ وَاللَّهِ لاَ يُقْتَصُّ مِنْهَا . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " سُبْحَانَ اللَّهِ يَا أُمَّ الرَّبِيعِ الْقِصَاصُ كِتَابُ اللَّهِ " . قَالَتْ لاَ وَاللَّهِ لاَ يُقْتَصُّ مِنْهَا أَبَدًا . قَالَ فَمَا زَالَتْ حَتَّى قَبِلُوا الدِّيَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی