صحیح مسلم 3187: كتاب الحدود

حضرت عبداللہؓ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے رسول اللہﷺ کے منبر پر بیٹھے ہوئے فرمایا یقینا اللہ تعالیٰ نے محمدﷺ کو حق کے ساتھ بھیجا اور آپؐ پر کتاب نازل فرمائی اور جو آپؐ پر نازل کیا گیا اس میں رجم کی آیت بھی تھی جسے ہم نے پڑھا اور محفوظ کیا اور سمجھا۔ رسول اللہﷺ نے رجم کیا اور ہم نے بھی آپؐ کے بعد رجم کیا اور میں ڈرتا ہوں کہ اگر لوگوں پر زیادہ عرصہ گذر گیا تو کوئی کہنے والا کہے گا کہ ہم رجم کو اللہ کی کتاب میں نہیں پاتے تو وہ ایک ایسے فریضہ کو چھوڑ کر گمراہ ہو جائیں جسے اللہ نے نازل کیا ہے اور یقینا اللہ کی کتاب میں اس شخص کا رجم لازم ہے جو مردوں اور عورتوں میں سے شادی کے بعد زنا کا ارتکاب کرے جب دلیل قائم ہو یا حمل ہو جائے یا اعتراف ہو۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم بِالْحَقِّ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ فَكَانَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةُ الرَّجْمِ قَرَأْنَاهَا وَوَعَيْنَاهَا وَعَقَلْنَاهَا فَرَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ فَأَخْشَى إِنْ طَالَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ مَا نَجِدُ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ أَنْزَلَهَا اللَّهُ وَإِنَّ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَى إِذَا أَحْصَنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ إِذَا قَامَتِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كَانَ الْحَبَلُ أَوْ الاِعْتِرَافُ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 29: كتاب الحدود

آج 10 میں سے 10 باقی