صحیح مسلم 3197: كتاب الحدود

نافع سے روایت ہے کہ انہیں حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت لائے گئے جو زنا کے مرتکب ہوئے تھے۔ رسول اللہﷺ روانہ ہوئے یہاں تک کہ یہود کے پاس آئے اور فرمایا جو زنا کرے، اس پر توریت میں تم اس کی کیا (سزا) پاتے ہو؟ انہوں نے کہا ہم ان دونوں کے منہ کالے کرتے ہیں اور ان دونوں کو سوار کرتے ہیں اور ان دونوں کے چہرے ایک دوسرے کے مخالف سمت کرتے ہیں اور ان دونوں کو پھرایا جاتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا توریت لے آؤ اگر تم درست بات کہہ رہے ہو۔ وہ توریت لے آئے اور اسے پڑھنے لگے یہاں تک کہ جب وہ رجم کی آیت سے گذرے تو اس نوجوان نے جو پڑھ رہا تھا اپنا ہاتھ رجم کی آیت پر رکھ دیا اور جو اس سے پہلے یا بعد تھا پڑھنے لگا۔ حضرت عبد اللہ بن سلامؓ نے جو رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے۔ آپؐ سے کہا اِسے کہیے کہ اپنا ہاتھ اُٹھائے۔ اُس نے اپنا ہاتھ اٹھایا تو کیا دیکھتے ہیں کہ اس کے نیچے رجم کی آیت تھی۔ رسول اللہﷺ نے ان دونوں کے بارہ میں حکم دیا اور وہ دونوں رجم کئے گئے۔ حضرت عبد اللہؓ بن عمرؓ کہتے ہیں میں ان میں شامل تھا جنہوں نے انہیں رجم کیا اور میں نے اس (یہودی) مرد کو دیکھا کہ وہ اپنے وجود سے اس عورت کو پتھروں سے بچاتا تھا۔ ایک اور روایت حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ زنا (کے جرم) میں دو یہودیوں ایک مرد اور ایک عورت کو رجم کیا جنہوں نے زنا کیا تھا۔ یہودی ان دونوں کو لے کر رسول اللہﷺ کے پاس آئے۔ باقی روایت سابقہ روایت کے مطابق ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ یہود رسول اللہﷺ کے پاس اپنے میں سے ایک مرد اور عورت کو جنہوں نے زنا کیا تھا لے کر آئے۔ باقی روایت سابقہ روایت کے مطابق ہے۔

حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِيَهُودِيٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ زَنَيَا فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى جَاءَ يَهُودَ فَقَالَ " مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ عَلَى مَنْ زَنَى " . قَالُوا نُسَوِّدُ وُجُوهَهُمَا وَنُحَمِّلُهُمَا وَنُخَالِفُ بَيْنَ وُجُوهِهِمَا وَيُطَافُ بِهِمَا . قَالَ " فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ " . فَجَاءُوا بِهَا فَقَرَءُوهَا حَتَّى إِذَا مَرُّوا بِآيَةِ الرَّجْمِ وَضَعَ الْفَتَى الَّذِي يَقْرَأُ يَدَهُ عَلَى آيَةِ الرَّجْمِ وَقَرَأَ مَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا وَرَاءَهَا فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ وَهْوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُرْهُ فَلْيَرْفَعْ يَدَهُ فَرَفَعَهَا فَإِذَا تَحْتَهَا آيَةُ الرَّجْمِ فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرُجِمَا . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ كُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُمَا فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَقِيهَا مِنَ الْحِجَارَةِ بِنَفْسِهِ . وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ - عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْهُمْ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَهُمْ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَجَمَ فِي الزِّنَى يَهُودِيَّيْنِ رَجُلاً وَامْرَأَةً زَنَيَا فَأَتَتِ الْيَهُودُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِهِمَا . وَسَاقُوا الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ . وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ الْيَهُودَ جَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِرَجُلٍ مِنْهُمْ وَامْرَأَةٍ قَدْ زَنَيَا . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 29: كتاب الحدود

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • تفسیر کبیر (جلد ۶): اردو

قرآن کریم کی آیات

16:104

آج 10 میں سے 10 باقی