صحیح مسلم 3198: كتاب الحدود
حضرت براءؓ بن عازب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے پاس سے ایک یہودی لے جایا جا رہا تھا جس کا منہ کالا کیا ہوا تھا اور (اسے) کوڑے لگائے جا رہے تھے۔ آپﷺ نے انہیں بلایا اور فرمایا تم اپنی کتاب میں زنا کرنے والے کی یہی سزا پاتے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں پھر آپؐ نے ان کے علماء میں سے ایک آدمی کو بلایا اور فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر جس نے موسیٰؑ پر توریت اُتاری ہے پوچھتا ہوں کہ کیا تم اپنی کتاب میں زنا کی یہی سزا پاتے ہو؟ اس نے کہا نہیں اور اگر آپؐ مجھے یہ قسم دے کر نہ پوچھتے تو میں آپؐ کو نہ بتاتا ہم اس میں رجم پاتے ہیں لیکن یہ (بدکاری) ہمارے معزز لوگوں میں عام ہوگئی ہے۔ جب ہم معزز کو پکڑتے تو اسے چھوڑ دیتے اور جب ہم کمزور کو پکڑتے تو اس پر حد جاری کرتے۔ ہم نے کہا آؤ ہم کسی ایک چیز پر اتفاق کر لیں جسے ہم معزز اور حقیر پر قائم کریں تو ہم نے رجم کی بجائے منہ کالا کرنا اور درے مقرر کیا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اے اللہ! میں وہ پہلا شخص ہوں جو تیرے حکم کو زندہ کرتا ہوں جبکہ انہوں نے اسے مار دیا۔ پھر آپؐ نے اس شخص کے بارہ میں حکم دیا تو وہ رجم کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی یٰاَیُّھَا الرَّسُوْلُ لَا یَحْزُنْکَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْکُفْرِ۔۔۔ ترجمہ: اے رسولؐ تجھے وہ لوگ غمگین نہ کریں جو کفر میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ آیت کے اس ٹکڑے تک اِنْ اُوْتِیْتُمْ ھَذَا فَخُذُوْہُ وہ کہتے محمدﷺ کے پاس جاؤ اگر وہ تمہیں (مُنہ) کالا کرنے اور دُرّے لگانے کا حکم دیں تو قبول کر لو اور اگر تمہیں رجم کا فتوی دیں تو بچو۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت تمام کفار کے بارہ میں نازل فرمائی ترجمہ: اور جو اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا ہے تو یہی لوگ ہیں جو کافر ہیں۔ اور جو کوئی اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا ہے تو یہی لوگ ہیں جو ظالم ہیں اور جو اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا ہے تو یہی لوگ ہیں جو فاسق ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس کے بارہ میں حکم دیا اور وہ رجم کیا گیا اور اس میں اس کے بعد آیت کے اترنے کا ذکر نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِيَهُودِيٍّ مُحَمَّمًا مَجْلُودًا فَدَعَاهُمْ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " هَكَذَا تَجِدُونَ حَدَّ الزَّانِي فِي كِتَابِكُمْ " . قَالُوا نَعَمْ . فَدَعَا رَجُلاً مِنْ عُلَمَائِهِمْ فَقَالَ " أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى أَهَكَذَا تَجِدُونَ حَدَّ الزَّانِي فِي كِتَابِكُمْ " . قَالَ لاَ وَلَوْلاَ أَنَّكَ نَشَدْتَنِي بِهَذَا لَمْ أُخْبِرْكَ نَجِدُهُ الرَّجْمَ وَلَكِنَّهُ كَثُرَ فِي أَشْرَافِنَا فَكُنَّا إِذَا أَخَذْنَا الشَّرِيفَ تَرَكْنَاهُ وَإِذَا أَخَذْنَا الضَّعِيفَ أَقَمْنَا عَلَيْهِ الْحَدَّ قُلْنَا تَعَالَوْا فَلْنَجْتَمِعْ عَلَى شَىْءٍ نُقِيمُهُ عَلَى الشَّرِيفِ وَالْوَضِيعِ فَجَعَلْنَا التَّحْمِيمَ وَالْجَلْدَ مَكَانَ الرَّجْمِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ إِنِّي أَوَّلُ مَنْ أَحْيَا أَمْرَكَ إِذْ أَمَاتُوهُ " . فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لاَ يَحْزُنْكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ} إِلَى قَوْلِهِ { إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ} يَقُولُ ائْتُوا مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم فَإِنْ أَمَرَكُمْ بِالتَّحْمِيمِ وَالْجَلْدِ فَخُذُوهُ وَإِنْ أَفْتَاكُمْ بِالرَّجْمِ فَاحْذَرُوا . فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى { وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ} { وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ} { وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ} فِي الْكُفَّارِ كُلُّهَا . حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ إِلَى قَوْلِهِ فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَرُجِمَ . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ مِنْ نُزُولِ الآيَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 29: كتاب الحدود