صحیح مسلم 3233: كتاب اللقطة

حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے گری پڑی چیز جو اٹھائی جائے کے بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا اس کی تھیلی اور اس کے بندھن کی پہچان کرو پھر ایک سال تک اس کا اعلان کرو۔ اگر اس کا مالک آجائے تو (ٹھیک) ورنہ تمہیں اس پر اختیار ہے۔ پھر اس نے گم شدہ بکری کے بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا وہ تیری ہے یا تیرے بھائی کی یا پھر بھیڑئے کی ہے۔ اس نے عرض کیا کہ گم شدہ اونٹ؟ آپؐ نے فرمایا تمہیں اس سے کیا؟ اس کا مشکیزہ اور اس کا جوتا اس کے ساتھ ہے۔ وہ پانی پر اترے گا اور درخت (کے پتے) کھائے گا یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پالے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ عَنِ اللُّقَطَةِ فَقَالَ " اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلاَّ فَشَأْنَكَ بِهَا " . قَالَ فَضَالَّةُ الْغَنَمِ قَالَ " لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ " . قَالَ فَضَالَّةُ الإِبِلِ قَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا " . قَالَ يَحْيَى أَحْسِبُ قَرَأْتُ عِفَاصَهَا

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 31: كتاب اللقطة

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • انوارالعلوم (جلد 21): اردو
آج 10 میں سے 10 باقی