صحیح مسلم 3234: كتاب اللقطة

حضرت زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے گری پڑی چیز کے متعلق سوال کیا۔ آپؐ نے فرمایا اس کا ایک سال تک اعلان کرو۔ اس کے بندھن اور تھیلی کو پہچان لو۔ اس کے بعد اسے خرچ کرلو اور اگر اس کا مالک آئے تو اسے اس کی ادائیگی کرو۔ پھر اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! گم شدہ بکری کے بارہ میں؟ آپؐ نے فرمایا اسے لے لو کیونکہ وہ تمہاری یا تمہارے بھائی کی یا پھر بھیڑئے کی ہے۔ اُس نے کہا یا رسولؐ اللہ! گم شدہ اونٹ۔۔۔ ؟ راوی کہتے ہیں اس پر رسول اللہﷺ ناراض ہوئے یہاں تک کہ آپؐ کے دونوں رخسار سرخ ہوگئے یا (کہا) آپؐ کا چہرہ سرخ ہوگیا۔ پھر آپؐ نے فرمایا تمہیں اس سے کیا؟ اس کے ساتھ اس کا جوتا اور اس کا مشکیزہ ہے یہاں تک کہ اس کا مالک اسے پالے۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور میں آپؐ کے پاس تھا۔ اس نے آپؐ سے گری پڑی چیز کے بارہ میں پوچھا.... فرمایا اگر کوئی اس کا مطالبہ کرنے والا تمہارے پاس نہ آئے تو اسے خرچ کرلو۔ ایک روایت میں (اِنَّ رَجُلًا سَاَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِﷺ کی بجائے) اَتَی رَجُلًا رَسُولَ اللّٰہِﷺ کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں (اِحْمَرَّتْ وَجْنَتَاہُ اَوْ اِحْمَرَّ وَجْھُہُ کی بجائے) فَاحْمَارَّ وَجْھُہُ وَجَبِیْنُہُ وَغَضِبَ کے الفاظ ہیں۔ اور اس کے بعد اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس کا ایک سال اعلان کرو۔ اگر اس کا مالک نہ آئے تو وہ تمہارے پاس امانت ہے۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ ابْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهْوَ ابْنُ جَعْفَرٍ - عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ اللُّقَطَةِ فَقَالَ " عَرِّفْهَا سَنَةً ثُمَّ اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِفَاصَهَا ثُمَّ اسْتَنْفِقْ بِهَا فَإِنْ جَاءَ رَبُّهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ " . فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَضَالَّةُ الْغَنَمِ قَالَ " خُذْهَا فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ " . فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَضَالَّةُ الإِبِلِ قَالَ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ - أَوِ احْمَرَّ وَجْهُهُ - ثُمَّ قَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا حِذَاؤُهَا وَسِقَاؤُهَا حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا " . وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَغَيْرُهُمْ أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُمْ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَ حَدِيثِ مَالِكٍ غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ قَالَ أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا مَعَهُ فَسَأَلَهُ عَنِ اللُّقَطَةِ . قَالَ وَقَالَ عَمْرٌو فِي الْحَدِيثِ " فَإِذَا لَمْ يَأْتِ لَهَا طَالِبٌ فَاسْتَنْفِقْهَا " . وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ - وَهُوَ ابْنُ بِلاَلٍ - عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ قَالَ سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ . غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَاحْمَارَّ وَجْهُهُ وَجَبِينُهُ وَغَضِبَ . وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ " ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً " . " فَإِنْ لَمْ يَجِئْ صَاحِبُهَا كَانَتْ وَدِيعَةً عِنْدَكَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 31: كتاب اللقطة

آج 10 میں سے 10 باقی