صحیح مسلم 3235: كتاب اللقطة
منبعث کے آزاد کردہ غلام یزید سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کے صحابی حضرت زید بن خالدؓ جہنی کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ سے گرے پڑے سونے یا چاندی کے بارہ میں پوچھا گیا۔ آپؐ نے فرمایا اس کے بندھن اور اس کی تھیلی کی پہچان کر لو۔ پھر اس کا ایک سال اعلان کرو۔ اگر تمہیں پتہ نہ لگے تو اسے خرچ کر لو لیکن وہ تمہارے پاس امانت ہے پھر اگر کسی دن اس کا طالب آجائے تو وہ اسے ادا کر دو۔ اس نے گمشدہ اونٹ کے بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا تجھے اس سے کیا؟ اسے چھوڑ دو کیونکہ اس کا جوتا اور اس کا مشکیزہ اس کے ساتھ ہے وہ پانی پئے گا اور درخت سے کھائے گا یہانتک کہ اس کا مالک اس کو پالے گا۔ اس نے بکری کے بارہ میں پوچھا تو آپؐ نے فرمایا اسے لے لو کیونکہ وہ تمہارے لئے یا تمہارے بھائی کے لئے یا بھیڑئیے کے لئے ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺ سے گم شدہ اونٹ کے متعلق سوال کیا مگر اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ آپؐ اس قدر ناراض ہوئے کہ آپؐ کے دونوں رخسار سرخ ہوگئے۔ پھر یہ روایت باقی روایت کی طرح بیان کی اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ اگر اس کا مالک آجائے اور وہ اس کی تھیلی اور تعداد اور بندھن کو پہچانے تو یہ اسے دے دو ورنہ وہ تمہارے لئے ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ - عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ أَنَّهُ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ اللُّقَطَةِ الذَّهَبِ أَوِ الْوَرِقِ فَقَالَ " اعْرِفْ وِكَاءَهَا وَعِفَاصَهَا ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ لَمْ تَعْرِفْ فَاسْتَنْفِقْهَا وَلْتَكُنْ وَدِيعَةً عِنْدَكَ فَإِنْ جَاءَ طَالِبُهَا يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ فَأَدِّهَا إِلَيْهِ " . وَسَأَلَهُ عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ فَقَالَ " مَا لَكَ وَلَهَا دَعْهَا فَإِنَّ مَعَهَا حِذَاءَهَا وَسِقَاءَهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَجِدَهَا رَبُّهَا " . وَسَأَلَهُ عَنِ الشَّاةِ فَقَالَ " خُذْهَا فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ أَوْ لأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ " . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلاَلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَرَبِيعَةُ الرَّأْىِ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ . زَادَ رَبِيعَةُ فَغَضِبَ حَتَّى احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَزَادَ " فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَعَرَفَ عِفَاصَهَا وَعَدَدَهَا وَوِكَاءَهَا فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ وَإِلاَّ فَهْىَ لَكَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 31: كتاب اللقطة