صحیح مسلم 3237: كتاب اللقطة
سلمہ بن کُہیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے سوید بن غفلہ سے سنا۔ وہ کہتے ہیں میں اور زید بن صوحان اور سلمان بن ربیعہ غزوئہ کے لئے نکلے۔ میں نے ایک چابک پایا۔ میں نے وہ لے لیا۔ ان دونوں نے مجھے کہا اسے رہنے دو۔ میں نے کہا نہیں بلکہ میں اس کا اعلان کروں گا۔ اگر اس کا مالک آئے گا (تو اسے دے دوں گا) ورنہ میں اس سے فائدہ اُٹھاؤں گا۔ وہ کہتے ہیں میں نے ان دونوں کی بات کا انکار کردیا۔ جب ہم اپنے غزوئہ سے لوٹے تو میرے لئے مقدر ہوا میں نے حج کیا اور پھر میں مدینہ آیا اور حضرت ابی بن کعبؓ سے ملا اور انہیں چابک اور ان دونوں کی بات بتائی۔ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ کے زمانہ میں مجھے ایک تھیلی ملی جس میں سو دینار تھے۔ میں وہ رسول اللہﷺ کے پاس لایا۔ آپؐ نے فرمایا اس کا ایک سال تک اعلان کرو۔ وہ کہتے ہیں میں نے اس کا اعلان کیا لیکن میں نے کوئی شخص اسے پہچاننے والا نہ پایا پھر میں آپؐ کے پاس آیا۔ آپؐ نے فرمایا ایک سال (اور) اعلان کرو۔ میں نے پھر ایک سال اعلان کیا مگر کوئی اسے پہچاننے والا نہ پایا۔ میں پھر آپؐ کے پاس آیا۔ آپؐ نے فرمایا ایک سال اور اعلان کرو۔ میں نے ایک سال اور اعلان کیا لیکن کسی کو اسے پہچاننے والا نہ پایا۔ آپؐ نے فرمایا اس کی گنتی کر لو اور اس کی تھیلی اور اس کے بندھن کو یاد رکھو۔ اگر اس کا مالک آجائے (تو ٹھیک) ورنہ تم اس سے فائدہ اُٹھاؤ۔ میں نے اُس سے فائدہ اُٹھایا۔ راوی کہتے ہیں پھر اس کے بعد میں اُن (سلمہ بن کہیل) سے مکہ میں ملا۔ انہوں نے کہا مجھے یاد نہیں کہ انہوں (ابی بن کعبؓ) نے تین سال کہا تھا یا ایک سال۔ ایک اور روایت میں (حَدَّّثَّنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَلَمَۃَ بْنَ کُھَیْلٍ کی بجائے) حَدَّّثَّنَا شُعْبَۃُ اَخْبَرَنِی سَلَمَۃُ بْنُ کُھَیْلٍ اَوْ اَخْبَرَ الْقَوْمَ وَاَنَا فِیْھِمْ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں راوی شعبہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے ان سے دس سال بعد یہ کہتے سنا کہ عَرَّفَھَا عَامًا وَاحِدًا۔ ایک اور روایت میں عَامَیْنِ اَوْ ثَلَاثَۃً کے الفاظ ہیں اور باقی سب روایتوں میں ثَلاثَۃَ اَحْوَالٍ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں فَاِنْ جَآئَ اَحََدٌ یُخْبِرُکَ بِعَدَدِھا وَوِِعَائِھَا وَوِکَائِھَا فَاَعْطِھَا اِیَّاہُ۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ قَالَ خَرَجْتُ أَنَا وَزَيْدُ بْنُ صُوحَانَ وَسَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ غَازِينَ فَوَجَدْتُ سَوْطًا فَأَخَذْتُهُ فَقَالاَ لِي دَعْهُ . فَقُلْتُ لاَ وَلَكِنِّي أُعَرِّفُهُ فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهُ وَإِلاَّ اسْتَمْتَعْتُ بِهِ . قَالَ فَأَبَيْتُ عَلَيْهِمَا فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ غَزَاتِنَا قُضِيَ لِي أَنِّي حَجَجْتُ فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ فَأَخْبَرْتُهُ بِشَأْنِ السَّوْطِ وَبِقَوْلِهِمَا فَقَالَ إِنِّي وَجَدْتُ صُرَّةً فِيهَا مِائَةُ دِينَارٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَتَيْتُ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً " . قَالَ فَعَرَّفْتُهَا فَلَمْ أَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهَا ثُمَّ أَتَيْتُهُ . فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً " . فَعَرَّفْتُهَا فَلَمْ أَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهَا ثُمَّ أَتَيْتُهُ . فَقَالَ " عَرِّفْهَا حَوْلاً " . فَعَرَّفْتُهَا فَلَمْ أَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهَا . فَقَالَ " احْفَظْ عَدَدَهَا وَوِعَاءَهَا وَوِكَاءَهَا فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلاَّ فَاسْتَمْتِعْ بِهَا " . فَاسْتَمْتَعْتُ بِهَا . فَلَقِيتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ بِمَكَّةَ فَقَالَ لاَ أَدْرِي بِثَلاَثَةِ أَحْوَالٍ أَوْ حَوْلٍ وَاحِدٍ . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ أَوْ أَخْبَرَ الْقَوْمَ وَأَنَا فِيهِمْ قَالَ سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فَوَجَدْتُ سَوْطًا . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ إِلَى قَوْلِهِ فَاسْتَمْتَعْتُ بِهَا . قَالَ شُعْبَةُ فَسَمِعْتُهُ بَعْدَ عَشْرِ سِنِينَ يَقُولُ عَرَّفَهَا عَامًا وَاحِدًا . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو - عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ح وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ شُعْبَةَ . وَفِي حَدِيثِهِمْ جَمِيعًا ثَلاَثَةَ أَحْوَالٍ إِلاَّ حَمَّادَ بْنَ سَلَمَةَ فَإِنَّ فِي حَدِيثِهِ عَامَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً . وَفِي حَدِيثِ سُفْيَانَ وَزَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ وَحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ " فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ يُخْبِرُكَ بِعَدَدِهَا وَوِعَائِهَا وَوِكَائِهَا فَأَعْطِهَا إِيَّاهُ " . وَزَادَ سُفْيَانُ فِي رِوَايَةِ وَكِيعٍ " وَإِلاَّ فَهِيَ كَسَبِيلِ مَالِكَ " . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ نُمَيْرٍ " وَإِلاَّ فَاسْتَمْتِعْ بِهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 31: كتاب اللقطة