صحیح مسلم 3242: كتاب اللقطة

ابو شریح خزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مہمان نوازی تین دن تک ہے۔ اور اس کی خصوصی خاطر داری ایک دن اور رات ہے اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے پاس اتنا ٹھہرے کہ اسے گناہ گار کر دے۔ صحابہؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! وہ اسے گناہ میں کیسے مبتلاء کرے گا آپؐ نے فرمایا وہ اس کے پاس اتنا ٹھہرا رہے کہ اس کے پاس کچھ نہ ہو جس سے وہ اس کی ضیافت کر سکے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو شریح خزاعی بیان کرتے ہیں میرے کانوں نے سنا اور میری آنکھ نے دیکھا اور میرے دل نے اسے محفوظ رکھا جب رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے مگر اس میں (لِرَجُلٍ مُسْلِمٍ کی بجائے) لِاَحَدِکُمْ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الضِّيَافَةُ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ وَجَائِزَتُهُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَلاَ يَحِلُّ لِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَنْ يُقِيمَ عِنْدَ أَخِيهِ حَتَّى يُؤْثِمَهُ " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يُؤْثِمُهُ قَالَ " يُقِيمُ عِنْدَهُ وَلاَ شَىْءَ لَهُ يَقْرِيهِ بِهِ " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ - يَعْنِي الْحَنَفِيَّ - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيَّ يَقُولُ سَمِعَتْ أُذُنَاىَ وَبَصُرَ عَيْنِي وَوَعَاهُ قَلْبِي حِينَ تَكَلَّمَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ وَذَكَرَ فِيهِ " وَلاَ يَحِلُّ لأَحَدِكُمْ أَنْ يُقِيمَ عِنْدَ أَخِيهِ حَتَّى يُؤْثِمَهُ " . بِمِثْلِ مَا فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 31: كتاب اللقطة

آج 10 میں سے 10 باقی