صحیح مسلم 3243: كتاب اللقطة
حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ ہمیں بھیجتے ہیں تو ہم لوگوں کے پاس جاتے ہیں اور وہ ہماری مہمان نوازی نہیں کرتے۔ آپؐ اس بارہ میں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ رسول اللہﷺ نے ہمیں فرمایا جب تم کسی قوم کے پاس جاؤ اور وہ تمہارے لئے اس انتظام کا کہہ دیں جو مہمان کے لئے مناسب ہے تو اسے قبول کرو اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان سے مہمانداری کا حق جو ان کے مناسب حال ہے لے لو۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ تَبْعَثُنَا فَنَنْزِلُ بِقَوْمٍ فَلاَ يَقْرُونَنَا فَمَا تَرَى فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنْ نَزَلْتُمْ بِقَوْمٍ فَأَمَرُوا لَكُمْ بِمَا يَنْبَغِي لِلضَّيْفِ فَاقْبَلُوا فَإِنْ لَمْ يَفْعَلُوا فَخُذُوا مِنْهُمْ حَقَّ الضَّيْفِ الَّذِي يَنْبَغِي لَهُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی