صحیح مسلم 3245: كتاب اللقطة

ایاس بن سلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک غزوئہ کے لئے نکلے تو ہمیں (کھانے پینے کی) تکلیف سے دوچار ہونا پڑا یہاں تک کہ ہم نے اپنی کچھ سواری کے جانور ذبح کرنے کا ارادہ کیا تو اللہ کے نبیﷺ نے ارشاد فرمایا اور ہم نے اپنے توشہ دان ایک جگہ جمع کر لئے اور ہم نے اس کے لئے چمڑے کا دسترخوان بچھایا اور لوگوں کے توشے اس چمڑے کے دسترخوان پر اکٹھے ہو گئے۔ راوی کہتے ہیں میں نے اونچا ہو کر دیکھا تاکہ اندازہ کروں کہ کتنا ہے؟ میں نے اندازہ کیا تو وہ ایک بیٹھی ہوئی بکری کے برابر تھا اور ہم چودہ سو افراد تھے۔ راوی کہتے ہیں ہم نے کھایا یہاں تک کہ ہم سب سیر ہو گئے پھر اپنے اپنے تھیلے بھر لئے۔ اس کے بعد اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا کیا وضوء کے لئے پانی ہے؟ راوی کہتے ہیں ایک شخص اپنی چھاگل لایا جس میں تھوڑا سا پانی تھا اور اسے ایک پیالہ میں ڈالا اور ہم سب نے وضوء کیا چودہ سو آدمیوں نے پانی کا خوب استعمال کیا۔ راوی کہتے ہیں اس کے بعد پھر آٹھ آدمی آئے۔ انہوں نے کہا کیا وضوء کے لئے پانی ہے؟ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا پانی ختم ہو چکا ہے۔

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ - يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ الْيَمَامِيَّ - حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ - وَهُوَ ابْنُ عَمَّارٍ - حَدَّثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي غَزْوَةٍ فَأَصَابَنَا جَهْدٌ حَتَّى هَمَمْنَا أَنْ نَنْحَرَ بَعْضَ ظَهْرِنَا فَأَمَرَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَمَعْنَا مَزَاوِدَنَا فَبَسَطْنَا لَهُ نِطَعًا فَاجْتَمَعَ زَادُ الْقَوْمِ عَلَى النِّطَعِ قَالَ فَتَطَاوَلْتُ لأَحْزُرَهُ كَمْ هُوَ فَحَزَرْتُهُ كَرَبْضَةِ الْعَنْزِ وَنَحْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً قَالَ فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ حَشَوْنَا جُرُبَنَا فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَهَلْ مِنْ وَضُوءٍ " . قَالَ فَجَاءَ رَجُلٌ بِإِدَاوَةٍ لَهُ فِيهَا نُطْفَةٌ فَأَفْرَغَهَا فِي قَدَحٍ فَتَوَضَّأْنَا كُلُّنَا نُدَغْفِقُهُ دَغْفَقَةً أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً . قَالَ ثُمَّ جَاءَ بَعْدَ ذَلِكَ ثَمَانِيَةٌ فَقَالُوا هَلْ مِنْ طَهُورٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَرِغَ الْوَضُوءُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 31: كتاب اللقطة

آج 10 میں سے 10 باقی