صحیح مسلم 325: كتاب الطهارة
حضرت عثمانؓ کے آزاد کردہ غلام حُمران سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمانؓ سے سنا جبکہ وہ مسجد کے صحن میں تھے۔ اور ان کے پاس عصر کے وقت مؤذِّن آیا تو انہوں نے پانی منگوایا اور وضوء کیا پھر فرمایا اللہ کی قسم! میں تمہیں ایک حدیث سنانے لگا ہوں اگر اللہ کی کتاب میں ایک آیت نہ ہوتی تو میں تمہیں یہ حدیث کبھی نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب کوئی مسلمان آدمی وضوء کرے اور عمدگی سے وضوء کرے اور نماز ادا کرے تو اللہ تعالیٰ اس (نماز) اور اس سے پہلی نماز کے درمیان کے تمام (گناہ) معاف کر دیتا ہے۔ اور ابو اسامہ کی روایت میں ہے فَیُحْسِنُ وُضُوْئَہُ ثُمَّ یُصَلِّیْ الْمَکْتُوْبَۃَ کہ عمدگی سے اپنا وضوء کرے پھر فرض نماز ادا کرے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَهُوَ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ عِنْدَ الْعَصْرِ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لأُحَدِّثَنَّكُمْ حَدِيثًا لَوْلاَ آيَةٌ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَا حَدَّثْتُكُمْ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَتَوَضَّأُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ فَيُصَلِّي صَلاَةً إِلاَّ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلاَةِ الَّتِي تَلِيهَا " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ جَمِيعًا عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ " فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ ثُمَّ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی