صحیح مسلم 326: كتاب الطهارة
حُمران سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جب حضرت عثمانؓ نے وضوء کیا تو فرمایا اللہ کی قسم میں تمہیں ایک حدیث سنانے لگا ہوں بخدا اگر اللہ کی کتاب میں ایک آیت نہ ہوتی تو میں یہ تمہیں کبھی نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو آدمی وضوء کرتا ہے اور اچھی طرح وضوء کرتا ہے پھر نماز پڑھتا ہے تو اس نماز اور اس سے بعد کی نماز کے درمیان والے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ عروہ نے کہا وہ آیت یہ ہے اِنَّ الَّذینَ یَکْتُمُونَ الآیۃ یعنی: یقینا وہ لوگ جو اسے چھپاتے ہیں جو ہم نے واضح نشانات اور کامل ہدایت میں سے نازل کیا اس کے بعد بھی ہم نے کتاب میں اس کو لوگوں کے لئے خوب کھول کر بیان کر دیا تھا یہی ہیں وہ جن پر اللہ لعنت کرتا ہے اور ان پر سب لعنت کرنے والے بھی لعنت کرتے ہیں۔ (البقرہ: 160)
وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَلَكِنْ عُرْوَةُ يُحَدِّثُ عَنْ حُمْرَانَ أَنَّهُ قَالَ فَلَمَّا تَوَضَّأَ عُثْمَانُ قَالَ وَاللَّهِ لأُحَدِّثَنَّكُمْ حَدِيثًا وَاللَّهِ لَوْلاَ آيَةٌ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَا حَدَّثْتُكُمُوهُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ يَتَوَضَّأُ رَجُلٌ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ ثُمَّ يُصَلِّي الصَّلاَةَ إِلاَّ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلاَةِ الَّتِي تَلِيهَا " . قَالَ عُرْوَةُ الآيَةُ { إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى} إِلَى قَوْلِهِ { اللاَّعِنُونَ}
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی