صحیح مسلم 327: كتاب الطهارة

عمرو بن سعید بن العاص بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عثمانؓ کے پاس تھا۔ انہوں نے وضوء کا پانی منگوایا اور کہا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو مسلمان مرد فرض نماز کا وقت پائے اور وہ اس کے لئے اچھی طرح وضوء کرے اور اسے خوب خشوع خضوع سے ادا کرے اور عمدگی سے اس کا رکوع کرے تو یہ نماز اس کے پہلے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گی بشرطیکہ وہ کسی گناہ کبیرہ کا ارتکاب نہ کرے اور ہمیشہ ایسا ہی ہو گا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ قَالَ عَبْدٌ حَدَّثَنِي أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ عُثْمَانَ فَدَعَا بِطَهُورٍ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُهُ صَلاَةٌ مَكْتُوبَةٌ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهَا وَخُشُوعَهَا وَرُكُوعَهَا إِلاَّ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا قَبْلَهَا مِنَ الذُّنُوبِ مَا لَمْ يُؤْتِ كَبِيرَةً وَذَلِكَ الدَّهْرَ كُلَّهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: كتاب الطهارة

آج 10 میں سے 10 باقی