صحیح مسلم 328: كتاب الطهارة
حضرت عثمانؓ کے آزاد کردہ غلام حُمران سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عثمانؓ بن عفّان کے پاس وضوء کے لئے پانی لے کر آیا۔ انہوں نے وضوء کیا پھر فرمایا لوگ رسول اللہﷺ سے ایسی روایات کرتے ہیں میں نہیں جانتا وہ کیا ہیں مگر میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا ہے۔ آپؐ نے میرے اس وضوء کی طرح وضوء کیا تھا پھر (آپؐ) نے فرمایا جس نے اس طرح وضوء کیا اس کے پہلے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس کی نماز اور مسجد کی طرف اس کا جانا مزید (ثواب کا باعث) ہے۔ ابن عبدہ کی روایت میں ہے میں حضرت عثمانؓ کے پاس آیا تو انہوں نے وضوء کیا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - وَهُوَ الدَّرَاوَرْدِيُّ - عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ أَتَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَالَ إِنَّ نَاسًا يَتَحَدَّثُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحَادِيثَ لاَ أَدْرِي مَا هِيَ إِلاَّ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ " مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَكَانَتْ صَلاَتُهُ وَمَشْيُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ نَافِلَةً " . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عَبْدَةَ أَتَيْتُ عُثْمَانَ فَتَوَضَّأَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی