صحیح مسلم 330: كتاب الطهارة
ابو صخرہ کہتے ہیں کہ میں نے حُمران بن ابان سے سنا انہوں نے کہا کہ میں حضرت عثمانؓ کے لئے وضوء کا پانی رکھا کرتا تھا۔ وہ ہر روز تھوڑے سے پانی سے نہا لیتے تھے حضرت عثمانؓ نے کہا ہمارے اس نماز سے فارغ ہونے پر رسول اللہﷺ نے ہمیں فرمایا۔ (مسعر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں وہ عصر کی نماز تھی۔) میں نہیں جانتا کہ میں تمہیں ایک بات بتاؤں یا خاموش رہوں؟ ہم نے کہا یا رسول اللہ! اگر یہ خیر کی بات ہے تو ہمیں ضرور بتائیے اور اگر اس کے علاوہ کوئی بات ہے تو اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا جو مسلمان وضوء کرے اور مکمل وضوء کرے جو اللہ نے اس پر فرض کیا ہے اور پھر یہ پانچ نمازیں ادا کرے تو وہ (نمازیں) جو (کمزوریاں) ان کے درمیان ہوں اُن کا کفارہ ہو جائیں گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ وَكِيعٍ قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ أَبِي صَخْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ قَالَ كُنْتُ أَضَعُ لِعُثْمَانَ طَهُورَهُ فَمَا أَتَى عَلَيْهِ يَوْمٌ إِلاَّ وَهُوَ يُفِيضُ عَلَيْهِ نُطْفَةً . وَقَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عِنْدَ انْصِرَافِنَا مِنْ صَلاَتِنَا هَذِهِ - قَالَ مِسْعَرٌ أُرَاهَا الْعَصْرَ - فَقَالَ " مَا أَدْرِي أُحَدِّثُكُمْ بِشَىْءٍ أَوْ أَسْكُتُ " . فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَ خَيْرًا فَحَدِّثْنَا وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ فَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَطَهَّرُ فَيُتِمُّ الطُّهُورَ الَّذِي كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَيُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ إِلاَّ كَانَتْ كَفَّارَاتٍ لِمَا بَيْنَهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی