صحیح مسلم 331
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالاَ جَمِيعًا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ يُحَدِّثُ أَبَا بُرْدَةَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ فِي إِمَارَةِ بِشْرٍ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَتَمَّ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى فَالصَّلوَاتُ الْمَكْتُوبَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ " . هَذَا حَدِيثُ ابْنِ مُعَاذٍ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ غُنْدَرٍ فِي إِمَارَةِ بِشْرٍ وَلاَ ذِكْرُ الْمَكْتُوبَاتِ .
جامع بن شداد سے روایت ہے کہ میں نے بشر کی امارت میں حمران کو ابو بردہ سے اس مسجد میں یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ حضرت عثمانؓ بن عفان نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے پوری طرح وضوء کیا جس طرح اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے تو فرض نمازیں اس کے لئے ان (کمزوریوں) کا جو ان کے درمیان ہے کفارہ ہوجائیں گی۔ غندر کی روایت میں اِمَارَۃِ بِشْرٍ کا ذکر نہیں اور نہ ہی مکتوبات (فرض نمازوں) کا ذکر ہے۔
10 von 10 heute frei