صحیح مسلم 332: كتاب الطهارة

حضرت عثمانؓ کے آزاد کردہ غلام حمران سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت عثمانؓ بن عفّان نے اچھی طرح وضوء کیا پھر فرمایا میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا ہے آپؐ نے وضوء کیا اور بہت اچھی طرح وضوء کیا پھر فرمایا جس نے اس طرح وضوء کیا پھر مسجد کے لئے نکلا اور صرف نماز ہی اس کو لے گئی تو اس کے گذشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ تَوَضَّأَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ يَوْمًا وُضُوءًا حَسَنًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ " مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ لاَ يَنْهَزُهُ إِلاَّ الصَّلاَةُ غُفِرَ لَهُ مَا خَلاَ مِنْ ذَنْبِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: كتاب الطهارة

آج 10 میں سے 10 باقی