صحیح مسلم 3335: كتاب الجهاد والسير

حضرت ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ اس اثناء میں کہ رسول اللہ ﷺ بیت اللہ کے پاس نماز پڑھ رہے تھے۔ ابو جہل اور اس کے ساتھی بیٹھے تھے۔ ایک دن پہلے ایک اونٹنی ذبح کی گئی تھی۔ ابو جہل نے کہا تم میں سے کون ہے جو بنی فلاں کی اونٹنی کی بچہ دانی جا کر لے آئے۔ اور اسے جب محمد (ﷺ) سجدے میں جائیں۔ آپؐ کے کندھوں پر ڈال دے۔ تو قوم کا بد بخت ترین آدمی اُٹھا اور وہ لے آیا۔ جب نبی ﷺ نے سجدہ کیا تو اس نے وہ آپؐ کے کندھوں کے درمیان رکھ دی۔ راوی کہتے ہیں وہ تضحیک کرنے لگے اور ایک دوسرے پر گرنے لگے اور میں کھڑا دیکھ رہا تھا کاش مجھے طاقت ہوتی تو اسے رسول اللہ ﷺ کی پشت سے ہٹا دیتا۔ نبی ﷺ سجدہ میں تھے۔ آپؐ اپنا سر نہیں اُٹھاتے تھے۔ یہانتک کہ ایک شخص گیا اور اُس نے حضرت فاطمہؓ کو بتایا وہ آئیں اور وہ چھوٹی لڑکی تھیں اور انہوں نے اسے آپؐ سے اتار پھینکا۔ پھر وہ ان کی طرف متوجہ ہوئیں اور انہیں برا بھلا کہا جب نبی ﷺ نے اپنی نماز ختم کی تو آپؐ نے بلند آواز سے ان کے خلاف دعا کی اور جب آپؐ دعا کرتے تو تین مرتبہ دعا کرتے اور جب (اللہ سے) مانگتے تو تین مرتبہ مانگتے۔ پھر آپؐ نے تین مرتبہ کہا اے اللہ! تو قریش پر گرفت کر۔ جب انہوں نے آپؐ کی آواز سنی تو ان کی ہنسی جاتی رہی اور وہ آپؐ کی دعا سے خائف ہوگئے۔ پھر آپؐ نے دعا کی اے اللہ! تو ابو جہل بن ہشام اور عتبہ بن ربیعہ اور شیبہ بن ربیعہ اور ولید بن عقبہ اور امیہ بن خلف اور عقبہ بن ابی معیط پر گرفت کر، آپؐ نے ساتویں کا ذکر کیا مگر میں اسے یاد نہیں رکھ سکا۔ پس اس کی قسم جس نے محمد ﷺ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں نے ان لوگوں کو جن کے آپؐ نے نام لئے تھے بدر کے دن گرے ہوئے دیکھا پھر انہیں بدر کے گڑھے میں لے جا کر ڈال دیا گیا۔ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ اس روایت میں ولید بن عقبہ کے نام میں غلط فہمی ہے۔

وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ - يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ - عَنْ زَكَرِيَّاءَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الأَوْدِيِّ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي عِنْدَ الْبَيْتِ وَأَبُو جَهْلٍ وَأَصْحَابٌ لَهُ جُلُوسٌ وَقَدْ نُحِرَتْ جَزُورٌ بِالأَمْسِ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى سَلاَ جَزُورِ بَنِي فُلاَنٍ فَيَأْخُذُهُ فَيَضَعُهُ فِي كَتِفَىْ مُحَمَّدٍ إِذَا سَجَدَ فَانْبَعَثَ أَشْقَى الْقَوْمِ فَأَخَذَهُ فَلَمَّا سَجَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَضَعَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ قَالَ فَاسْتَضْحَكُوا وَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يَمِيلُ عَلَى بَعْضٍ وَأَنَا قَائِمٌ أَنْظُرُ . لَوْ كَانَتْ لِي مَنَعَةٌ طَرَحْتُهُ عَنْ ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم سَاجِدٌ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ حَتَّى انْطَلَقَ إِنْسَانٌ فَأَخْبَرَ فَاطِمَةَ فَجَاءَتْ وَهِيَ جُوَيْرِيَةُ فَطَرَحَتْهُ عَنْهُ . ثُمَّ أَقْبَلَتْ عَلَيْهِمْ تَشْتِمُهُمْ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَتَهُ رَفَعَ صَوْتَهُ ثُمَّ دَعَا عَلَيْهِمْ وَكَانَ إِذَا دَعَا دَعَا ثَلاَثًا . وَإِذَا سَأَلَ سَأَلَ ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِقُرَيْشٍ " . ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا سَمِعُوا صَوْتَهُ ذَهَبَ عَنْهُمُ الضِّحْكُ وَخَافُوا دَعْوَتَهُ ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ وَعُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَشَيْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ وَأُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ وَعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ " . وَذَكَرَ السَّابِعَ وَلَمْ أَحْفَظْهُ فَوَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم بِالْحَقِّ لَقَدْ رَأَيْتُ الَّذِينَ سَمَّى صَرْعَى يَوْمَ بَدْرٍ ثُمَّ سُحِبُوا إِلَى الْقَلِيبِ قَلِيبِ بَدْرٍ . قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ غَلَطٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 32: كتاب الجهاد والسير

آج 10 میں سے 10 باقی