صحیح مسلم 338: كتاب الطهارة
حضرت عبد اللہ بن زیدؓ بن عاصم انصاری جنہیں رسول اللہﷺ کی صحبت کا شرف حاصل تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ اُن سے کہا گیا کہ ہمارے سامنے رسول اللہﷺ جیسا وضوء کیجئے۔ چنانچہ انہوں نے (پانی کا) برتن منگوایا اور اس میں سے اپنے ہاتھوں پر (پانی) انڈیلا اور انہیں تین مرتبہ دھویا پھر اپنا ہاتھ اس (برتن) میں داخل کیا اور نکال کے ایک ہتھیلی سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈال کر صفائی کی۔ ایسا انہوں نے تین دفعہ کیا پھر اپنا ہاتھ اس (برتن) میں داخل کیا اور اسے نکال کر تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا پھر انہوں نے اپنا ہاتھ اس (برتن) میں داخل کیا اور اسے نکال کر کہنیوں تک اپنے ہاتھ دو دو مرتبہ دھوئے پھر انہوں نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا اور اسے نکال کر دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح کیا اور اپنے دونوں ہاتھ آگے سے پیچھے اور پیچھے سے آگے لائے پھر ٹخنوں تک دونوں پاؤں دھوئے پھر کہا کہ رسول اللہﷺ کا وضوء ایسا تھا۔ عمرو بن یحیٰ سے اسی اسناد سے اس جیسی روایت ہے لیکن انہوں نے ٹخنوں کا ذکر نہیں کیا۔ عمرو بن یحیٰ اسی اسناد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے تین مرتبہ کلی کی اور (تین مرتبہ) ناک میں پانی ڈال کر اس کی صفائی کی لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ایک ہی ہتھیلی سے اور اس بات کے بعد مزید یہ کہا کہ آپ اپنے ہاتھوں کو آگے اور پیچھے لے گئے اور سر کے اگلے حصہ سے (مسح کرنا) شروع کیا پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنی گردن کے پچھلے حصّہ کی طرف لے گئے پھر ان دونوں کو واپس لائے یہاں تک کہ اسی جگہ واپس آگئے جہاں سے شروع کیا تھا اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ عمرو بن یحیٰ کی روایت میں ہے کہ آپؓ نے تین چلو پانی لے کر کلی کی اور ناک میں پانی ڈال کر صفائی کی۔ راوی کہتے ہیں انہوں نے ایک دفعہ آگے اور پیچھے سے اپنے سر کا مسح کیا۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الأَنْصَارِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ قِيلَ لَهُ تَوَضَّأْ لَنَا وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَدَعَا بِإِنَاءٍ فَأَكْفَأَ مِنْهَا عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَهُمَا ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ فَفَعَلَ ذَلِكَ ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَاسْتَخْرَجَهَا فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ فَأَقْبَلَ بِيَدَيْهِ وَأَدْبَرَ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ - هُوَ ابْنُ بِلاَلٍ - عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرِ الْكَعْبَيْنِ . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا . وَلَمْ يَقُلْ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ . وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ ثُمَّ ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ ثُمَّ رَدَّهُمَا حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ . حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بِمِثْلِ إِسْنَادِهِمْ وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ مِنْ ثَلاَثِ غَرَفَاتٍ . وَقَالَ أَيْضًا فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ فَأَقْبَلَ بِهِ وَأَدْبَرَ مَرَّةً وَاحِدَةً . قَالَ بَهْزٌ أَمْلَى عَلَىَّ وُهَيْبٌ هَذَا الْحَدِيثَ . وَقَالَ وُهَيْبٌ أَمْلَى عَلَىَّ عَمْرُو بْنُ يَحْيَى هَذَا الْحَدِيثَ مَرَّتَيْنِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 2: كتاب الطهارة