صحیح مسلم 3571: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہؓ بن ابی اوفٰی سے گھریلو گدھوں کے گوشت کے بارہ میں پوچھا۔ انہوں نے جواب دیا خیبر کے دن ہمیں شدید بھوک لگی اور ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ ہم نے لوگوں کے گدھے جو شہر سے باہر تھے لے لئے۔ ہم نے انہیں ذبح کیا ہماری ہانڈیاں ابل رہی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ کی طرف سے ایک پکارنے والے نے پکارا کہ ہانڈیاں الٹ دو اور گدھوں کے گوشت سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔ میں نے کہا آپؐ نے ان کو حرام ٹھہرایا ہے! کس قسم کی حرمت؟ راوی کہتے ہیں یہ باتیں ہم نے آپس میں کیں، پس ہم نے کہا آپؐ نے ان کو قطعی طور پر حرام قرار دیا یا اس لئے حرام قرار دیا کہ ان کا خمس نہیں نکالا گیا تھا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ فَقَالَ أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ أَصَبْنَا لِلْقَوْمِ حُمُرًا خَارِجَةً مِنَ الْمَدِينَةِ فَنَحَرْنَاهَا فَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِي إِذْ نَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِ اكْفَئُوا الْقُدُورَ وَلاَ تَطْعَمُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا فَقُلْتُ حَرَّمَهَا تَحْرِيمَ مَاذَا قَالَ تَحَدَّثْنَا بَيْنَنَا فَقُلْنَا حَرَّمَهَا أَلْبَتَّةَ وَحَرَّمَهَا مِنْ أَجْلِ أَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 34: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان

آج 10 میں سے 10 باقی