صحیح مسلم 3572: كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان
سلیمان شیبانی بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عبد اللہؓ بن ابی اوفیٰ کو کہتے ہوئے سنا خیبر کی راتوں میں ہمیں بھوک لگی جب خیبر (کی فتح) کا دن تھا، ہم نے گھریلو گدھے پکڑے اور انہیں ذبح کیا جب ہانڈیاں ان سے ابل رہی تھیں۔ رسول اللہ ﷺ کے منادی نے پکارا کہ ہانڈیاں الٹ دو اور گدھوں کے گوشت میں سے کچھ بھی نہ کھاؤ۔ راوی کہتے ہیں لوگوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے ان سے اس لئے منع کیا ہے کیونکہ ان کا خمس نہیں نکالا گیا اور بعض لوگوں نے کہا آپؐ نے ان سے قطعی طور پر منع کر دیا ہے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ - حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ لَيَالِيَ خَيْبَرَ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ خَيْبَرَ وَقَعْنَا فِي الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ فَانْتَحَرْنَاهَا فَلَمَّا غَلَتْ بِهَا الْقُدُورُ نَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنِ اكْفَئُوا الْقُدُورَ وَلاَ تَأْكُلُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا - قَالَ - فَقَالَ نَاسٌ إِنَّمَا نَهَى عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ . وَقَالَ آخَرُونَ نَهَى عَنْهَا أَلْبَتَّةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی