صحیح مسلم 380: كتاب الطهارة
حضرت ابو ایوبؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم قضائِ حاجت کے لئے جاؤ تو پیشاب پاخانہ کرتے ہوئے نہ تو قبلہ کی طرف رخ کیا کرو نہ اس کی طرف پشت کیا کرو بلکہ شرقاً غرباً بیٹھا کرو۔ حضرت ابو ایوبؓ کہتے ہیں پھر جب ہم شام آئے تو وہاں بیوت الخلاء کو قبلہ رخ بنے ہوئے پایا۔ پس ہم ان سے انحراف کرتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے۔ یحیٰ بن یحیٰ نے سفیان بن عیینہ سے پوچھا آپ نے یہ بات زہری سے سنی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔
وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ قُلْتُ لِسُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ سَمِعْتَ الزُّهْرِيَّ يَذْكُرُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا أَتَيْتُمُ الْغَائِطَ فَلاَ تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلاَ تَسْتَدْبِرُوهَا بِبَوْلٍ وَلاَ غَائِطٍ وَلَكِنْ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا " . قَالَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَدِمْنَا الشَّامَ فَوَجَدْنَا مَرَاحِيضَ قَدْ بُنِيَتْ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَنَنْحَرِفُ عَنْهَا وَنَسْتَغْفِرُ اللَّهَ قَالَ نَعَمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی