صحیح مسلم 395: كتاب الطهارة
ابو وائل کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰؓ پیشاب کے معاملہ میں بہت متشدّد تھے اور ایک بوتل میں پیشاب کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب بنی اسرائیل میں سے کسی کی جلد پر پیشاب لگ جاتا تو وہ قینچیوں سے اسے کاٹ دیتے۔ حضرت حذیفہؓ نے کہا میں چاہتا ہوں کہ تمہارا صاحب اس قدر شدّت نہ کرے۔ میں نے خود کو دیکھا کہ ایک دفعہ میں اور رسول اللہﷺ جارہے تھے کہ آپؐ ایک باغ کی دیوار کے پیچھے ایک روڑی کے پاس تشریف لائے اور یوں کھڑے ہوئے جس طرح تم میں سے کوئی کھڑا ہوتا ہے، پھر پیشاب کیا۔ میں آپؐ سے پیچھے ہٹ گیا۔ پھر آپؐ نے مجھے اشارہ فرمایا تو میں آیا اور آپؐ کے پیچھے کھڑا ہو گیا یہانتک کہ آپؐ فارغ ہو گئے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ كَانَ أَبُو مُوسَى يُشَدِّدُ فِي الْبَوْلِ وَيَبُولُ فِي قَارُورَةٍ وَيَقُولُ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ إِذَا أَصَابَ جِلْدَ أَحَدِهِمْ بَوْلٌ قَرَضَهُ بِالْمَقَارِيضِ . فَقَالَ حُذَيْفَةُ لَوَدِدْتُ أَنَّ صَاحِبَكُمْ لاَ يُشَدِّدُ هَذَا التَّشْدِيدَ فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَتَمَاشَى فَأَتَى سُبَاطَةً خَلْفَ حَائِطٍ فَقَامَ كَمَا يَقُومُ أَحَدُكُمْ فَبَالَ فَانْتَبَذْتُ مِنْهُ فَأَشَارَ إِلَىَّ فَجِئْتُ فَقُمْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ حَتَّى فَرَغَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی