صحیح مسلم 398: كتاب الطهارة
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپؐ نے فرمایا اے مغیرہ! چھاگل لے لو۔ میں نے وہ لے لی۔ پھر میں آپؐ کے ساتھ ہو لیا۔ رسول اللہ ﷺ چلے یہاں تک کہ مجھ سے اوجھل ہوگئے۔ آپؐ قضائِ حاجت سے فارغ ہوئے۔ آپؐ تشریف لائے۔ آپؐ پر تنگ آستینوں والا شامی جبہّ تھا۔ آپؐ اس کی آستینوں سے اپنا ہاتھ باہر نکالنے لگے مگر وہ کچھ تنگ تھا۔ پس آپؐ نے اس کے نیچے سے اپنا ہاتھ نکالا پھر میں نے آپؐ پر پانی انڈیلا اور آپؐ نے نماز کے لئے وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا پھر نماز ادا فرمائی۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَقَالَ " يَا مُغِيرَةُ خُذِ الإِدَاوَةَ " . فَأَخَذْتُهَا ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ جَاءَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ فَذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَهُ مِنْ كُمِّهَا فَضَاقَتْ عَلَيْهِ فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ مَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ صَلَّى .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی