صحیح مسلم 3982: كتاب الآداب
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہؓ کا بیٹا بیمار تھا۔ حضرت ابو طلحہؓ باہر گئے تو بچہ کی وفات ہو گئی۔ جب (حضرت ابو طلحہؓ ) واپس لوٹے تو انہوں نے کہا میرے بیٹے کا کیا حال ہے؟ حضرت ام سلیمؓ نے کہا پہلے سے زیادہ سکون میں ہے۔ پھر رات کا کھانا ان کو پیش کیا تو انہوں نے کھانا کھایا۔ پھر انہوں نے مقاربت کی۔ جب وہ فارغ ہوئے تو حضرت ام سلیمؓ نے کہا بچہ کو دفن کر دو۔ جب صبح ہوئی تو حضرت ابو طلحہؓ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپؐ کو یہ بات بتائی۔ حضورﷺ نے فرمایا کیا تم رات آپس میں ملے ہو؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ آپؐ نے دعا کی اے اللہ! ان دونوں کے لئے مبارک فرما۔ چنانچہ انہوں (حضرت ام سلیمؓ )نے ایک لڑکے کو جنم دیا۔ حضرت ابو طلحہؓ نے مجھ سے کہا کہ اسے اٹھا کر نبیﷺ کے پاس لے جاؤ۔ چنانچہ وہ (حضرت انسؓ ) اسے نبیﷺ کے پاس لے آئے۔ انہوں (حضرت ام سلیمؓ ) نے ان کے ساتھ کچھ کھجوریں بھجوائیں۔ نبیﷺ نے بچہ کو لیا اور فرمایا اس کے ساتھ کچھ ہے؟ عرض کیا گیا جی ہاں کچھ کھجوریں ہیں۔ نبیﷺ نے وہ لیں انہیں چبایا پھر اپنے منہ سے لے کر اُسے بچہ کے منہ میں ڈال دیا اور اسے گھٹی دی اور اس کا نام عبداللہ رکھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ ابْنٌ لأَبِي طَلْحَةَ يَشْتَكِي فَخَرَجَ أَبُو طَلْحَةَ فَقُبِضَ الصَّبِيُّ فَلَمَّا رَجَعَ أَبُو طَلْحَةَ قَالَ مَا فَعَلَ ابْنِي قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ هُوَ أَسْكَنُ مِمَّا كَانَ . فَقَرَّبَتْ إِلَيْهِ الْعَشَاءَ فَتَعَشَّى ثُمَّ أَصَابَ مِنْهَا فَلَمَّا فَرَغَ قَالَتْ وَارُوا الصَّبِيَّ . فَلَمَّا أَصْبَحَ أَبُو طَلْحَةَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ " أَعْرَسْتُمُ اللَّيْلَةَ " . قَالَ نَعَمْ قَالَ " اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمَا " . فَوَلَدَتْ غُلاَمًا فَقَالَ لِي أَبُو طَلْحَةَ احْمِلْهُ حَتَّى تَأْتِيَ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم . فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَبَعَثَتْ مَعَهُ بِتَمَرَاتٍ فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَمَعَهُ شَىْءٌ " . قَالُوا نَعَمْ تَمَرَاتٌ . فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَمَضَغَهَا ثُمَّ أَخَذَهَا مِنْ فِيهِ فَجَعَلَهَا فِي فِي الصَّبِيِّ ثُمَّ حَنَّكَهُ وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ نَحْوَ حَدِيثِ يَزِيدَ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 38: كتاب الآداب