صحیح مسلم 3984: كتاب الآداب
عروہ بن زبیرؓ اور فاطمہ بنت منذر بن زبیر نے بتایا کہ حضرت اسماءؓ بنت ابو بکرؓ نکلیں جب انہوں نے ہجرت کی تو وہ حضرت عبداللہؓ بن زبیر کے حمل سے تھیں۔ وہ قباء کی طرف آئیں تو وہاں حضرت عبداللہ بن زبیرؓ کی ولادت ہوئی۔ پھر ولادت کے بعد اسے رسول اللہﷺ کے پاس لے گئیں تاکہ آپؐ اسے گھٹی دیں۔ رسول اللہﷺ نے اسے ان سے لیا اور اسے اپنی گود میں رکھا۔ پھر آپؐ نے ایک کھجور منگوائی۔ راوی کہتے ہیں حضرت عائشہؓ نے کہا کہ ہمیں کھجور تلاش کرنے میں کچھ وقت لگا۔ پھر حضورﷺ نے کھجور کو چبایا اور ان کے منہ میں ڈال دیا تو سب سے پہلی چیز جو اس کے پیٹ میں داخل ہوئی وہ رسول اللہﷺ کا لعاب تھا۔ حضرت اسماءؓ کہتی ہیں پھر رسول اللہﷺ نے اس پر ہاتھ پھیرا اور دعا کی اور اس کا نام عبداللہ رکھا۔ پھر جب وہ سات یا آٹھ برس کا تھا وہ آیا تاکہ وہ رسول اللہﷺ کی بیعت کرے اور اس کا حکم اسے حضرت زبیرؓ نے دیا تھا۔ جب رسول اللہﷺ نے اسے اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا تو آپؐ مسکرائے، پھر آپؐ نے اُس کی بیعت لی۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ - يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ - أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَفَاطِمَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّهُمَا قَالاَ خَرَجَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ حِينَ هَاجَرَتْ وَهِيَ حُبْلَى بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَقَدِمَتْ قُبَاءً فَنُفِسَتْ بِعَبْدِ اللَّهِ بِقُبَاءٍ ثُمَّ خَرَجَتْ حِينَ نُفِسَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِيُحَنِّكَهُ فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْهَا فَوَضَعَهُ فِي حَجْرِهِ ثُمَّ دَعَا بِتَمْرَةٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ فَمَكَثْنَا سَاعَةً نَلْتَمِسُهَا قَبْلَ أَنْ نَجِدَهَا فَمَضَغَهَا ثُمَّ بَصَقَهَا فِي فِيهِ فَإِنَّ أَوَّلَ شَىْءٍ دَخَلَ بَطْنَهُ لَرِيقُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قَالَتْ أَسْمَاءُ ثُمَّ مَسَحَهُ وَصَلَّى عَلَيْهِ وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ ثُمَّ جَاءَ وَهُوَ ابْنُ سَبْعِ سِنِينَ أَوْ ثَمَانٍ لِيُبَايِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَمَرَهُ بِذَلِكَ الزُّبَيْرُ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ رَآهُ مُقْبِلاً إِلَيْهِ ثُمَّ بَايَعَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 38: كتاب الآداب