صحیح مسلم 3992: كتاب الآداب

حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ میں انصارؓ کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ حضرت ابو موسٰیؓ گھبرائے ہوئے یا کہا ڈرے ہوئے ہمارے پاس آئے۔ ہم نے کہا کہ آپؓ کو کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ نے مجھے پیغام بھیجا تھا کہ میں ان کے پاس آؤں۔ چنانچہ میں ان کے دروازہ پر گیا اور تین مرتبہ سلام عرض کیا لیکن انہوں نے مجھے اس کا جواب نہ دیا۔ چنانچہ میں واپس لوٹ آیا، اس پر انہوں نے کہا کہ تمہیں کس چیز نے ہمارے پاس آنے سے روکا۔ میں نے کہا کہ میں آپؓ کے پاس آیا تھا اور آپؓ کے دروازہ پر تین مرتبہ سلام کہا تھا لیکن انہوں نے مجھے کوئی جواب نہ دیا اس لئے میں واپس آگیا کیونکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی تین مرتبہ اجازت مانگے اور اسے اجازت نہ دی جائے تو اسے چاہیے کہ وہ لوٹ جائے۔ اس پر حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اس کا ثبوت لاؤ ورنہ میں تمہیں سزا دوں گا۔ اس پر حضرت اُ بیَّ بن کعبؓ نے کہا کہ ان کے ساتھ وہ جائے جو لوگوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ حضرت ابو سعیدؓ نے کہا میں لوگوں میں سے سب سے چھوٹا ہوں۔ اس پر حضرت اُبیَّ بن کعبؓ نے کہا اس کو ساتھ لے جاؤ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو سعیدؓ نے کہا میں ان کے ساتھ کھڑا ہوا اور حضرت عمرؓ کے پاس گیا اور میں نے گواہی دی۔

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُكَيْرٍ النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا - وَاللَّهِ - يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ كُنْتُ جَالِسًا بِالْمَدِينَةِ فِي مَجْلِسِ الأَنْصَارِ فَأَتَانَا أَبُو مُوسَى فَزِعًا أَوْ مَذْعُورًا . قُلْنَا مَا شَأْنُكَ قَالَ إِنَّ عُمَرَ أَرْسَلَ إِلَىَّ أَنْ آتِيَهُ فَأَتَيْتُ بَابَهُ فَسَلَّمْتُ ثَلاَثًا فَلَمْ يَرُدَّ عَلَىَّ فَرَجَعْتُ فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْتِيَنَا فَقُلْتُ إِنِّي أَتَيْتُكَ فَسَلَّمْتُ عَلَى بَابِكَ ثَلاَثًا فَلَمْ يَرُدُّوا عَلَىَّ فَرَجَعْتُ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُكُمْ ثَلاَثًا فَلَمْ يُؤْذَنْ لَهُ فَلْيَرْجِعْ " . فَقَالَ عُمَرُ أَقِمْ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةَ وَإِلاَّ أَوْجَعْتُكَ . فَقَالَ أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ لاَ يَقُومُ مَعَهُ إِلاَّ أَصْغَرُ الْقَوْمِ . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ قُلْتُ أَنَا أَصْغَرُ الْقَوْمِ . قَالَ فَاذْهَبْ بِهِ . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَزَادَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي حَدِيثِهِ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَقُمْتُ مَعَهُ فَذَهَبْتُ إِلَى عُمَرَ فَشَهِدْتُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 38: كتاب الآداب

آج 10 میں سے 10 باقی