صحیح مسلم 3994: كتاب الآداب

حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو موسٰیؓ، حضرت عمرؓ کے دروازہ پر آئے اور اجازت چاہی تو حضرت عمرؓ نے فرمایا ایک مرتبہ۔ پھر انہوں نے دوسری دفعہ اجازت مانگی تو حضرت عمرؓ نے فرمایا دو مرتبہ، پھر انہوں نے تیسری مرتبہ اجازت مانگی تو حضرت عمرؓ نے فرمایا تین مرتبہ۔ پھر وہ (حضرت ابو موسٰیؓ) لوٹ گئے تو حضرت عمرؓ نے ان کے پیچھے (کسی کو) بھیجا وہ انہیں واپس لایا تو حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اگر تو تم نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے یاد کی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ میں تمہیں نصیحت کا ذریعہ بناؤں گا۔ حضرت ابو سعیدؓ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسٰیؓ ہمارے پاس آئے اور کہا کیا تمہیں پتہ نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ اجازت طلب کرنا تین بار ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ اس پر لوگ ہنسنے لگے۔ وہ (ابو سعیدؓ) کہتے ہیں اس پر میں نے کہا کہ تمہارا مسلمان بھائی گھبرایا ہوا تمہارے پاس آیا ہے اور تم ہنس رہے ہو۔ چلو اس سزا میں میں تمہارا شریک ہوں۔ پھر وہ حضرت عمرؓ کے پاس گئے اور کہا یہ ابو سعیدؓ ہے۔

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرٌ - يَعْنِي ابْنَ مُفَضَّلٍ - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ أَبَا مُوسَى أَتَى بَابَ عُمَرَ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ عُمَرُ وَاحِدَةٌ . ثُمَّ اسْتَأْذَنَ الثَّانِيَةَ فَقَالَ عُمَرُ ثِنْتَانِ . ثُمَّ اسْتَأْذَنَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ عُمَرُ ثَلاَثٌ . ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَتْبَعَهُ فَرَدَّهُ فَقَالَ إِنْ كَانَ هَذَا شَيْئًا حَفِظْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَهَا وَإِلاَّ فَلأَجْعَلَنَّكَ عِظَةً . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَأَتَانَا فَقَالَ أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الاِسْتِئْذَانُ ثَلاَثٌ " . قَالَ فَجَعَلُوا يَضْحَكُونَ - قَالَ - فَقُلْتُ أَتَاكُمْ أَخُوكُمُ الْمُسْلِمُ قَدْ أُفْزِعَ تَضْحَكُونَ انْطَلِقْ فَأَنَا شَرِيكُكَ فِي هَذِهِ الْعُقُوبَةِ . فَأَتَاهُ فَقَالَ هَذَا أَبُو سَعِيدٍ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ح
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ وَسَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالاَ سَمِعْنَاهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ . بِمَعْنَى حَدِيثِ بِشْرِ بْنِ مُفَضَّلٍ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 38: كتاب الآداب

آج 10 میں سے 10 باقی