صحیح مسلم 4126: كتاب السلام
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا سانپوں اور (خاص کر) دو دھاری والے اور دُم کٹے سانپ کو مار دیا کرو کیونکہ وہ دونوں حمل گرا دیتے ہیں اور بصارت زائل کر دیتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابن عمرؓ ہر قسم کے سانپ کو جسے وہ دیکھتے تھے مار دیا کرتے تھے۔ انہیں حضرت ابولبابہؓ بن عبدالمنذر یا حضرت زیدؓ بن خطاب نے دیکھا جبکہ وہ ایک سانپ کا پیچھا کر رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ گھر کے (سانپوں) کو مارنے سے منع کیا گیا ہے۔
وَحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالأَبْتَرَ فَإِنَّهُمَا يَسْتَسْقِطَانِ الْحَبَلَ وَيَلْتَمِسَانِ الْبَصَرَ " . قَالَ فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقْتُلُ كُلَّ حَيَّةٍ وَجَدَهَا فَأَبْصَرَهُ أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ أَوْ زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ يُطَارِدُ حَيَّةً فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی