صحیح مسلم 4127: كتاب السلام
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو کتّوں کو مارنے کا حکم دیتے سنا۔ آپؐ نے فرمایا سانپوں اور کتوں کو مارو اور دو دھاری سانپ کو اور دم بریدہ سانپ کو بھی (خاص طور پر) مارو۔ یقینا یہ دونوں نظر کو زائل کرتے اور حمل والیوں کا حمل گرا دیتے ہیں۔ زہری کہتے ہیں ہمارا خیال ہے یہ اس کے زہر کی وجہ سے ہے اور اللہ بہتر جانتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں میں جو سانپ بھی دیکھتا اسے مار دیتا۔ ایک دفعہ میں ایک گھریلو سانپ کا پیچھا کر رہا تھا کہ میرے پاس سے حضرت زید بن خطابؓ یا حضرت ابو لبابہؓ گذرے اور میں اس کا پیچھا کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا اے عبداللہ! ٹھہرو۔ میں نے کہا رسول اللہﷺ نے انہیں مارنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا رسول اللہﷺ نے گھریلو (سانپوں) کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ ایک اور روایت میں (مَرَّ بِی کی بجائے) حَتَّی رَآنِی کے الفاظ ہیں اور یہ مزید ہے کہ حضرت ابو لبابہؓ بن عبدالمنذر اور حضرت زیدؓ بن خطاب کہتے ہیں کہ آپؐ نے گھریلو سانپوں کے مارنے سے منع فرمایا ہے اور ایک روایت میں ذَا الطُّفْیَتَیْنِ وَالْأَبْتَرَ کے الفاظ نہیں۔
وَحَدَّثَنِيهِ حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ صَالِحًا قَالَ حَتَّى رَآنِي أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ وَزَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالاَ إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ . وَفِي حَدِيثِ يُونُسَ " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ " . وَلَمْ يَقُلْ " ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالأَبْتَرَ
Urdu translation: Noor Foundation