صحیح مسلم 4128: كتاب السلام
نافع سے روایت ہے کہ ابو لبابہؓ نے حضرت ابن عمرؓ سے ان کے گھر میں اپنے لئے ایک دروازہ کھولنے کی بابت بات کی تاکہ اس طرح وہ مسجد کے قریب ہو جائیں۔ اتنے میں کچھ لڑکوں نے ایک سانپ کی کینچلی دیکھی۔ اس پر حضرت عبداللہؓ نے کہا اسے تلاش کرو اور مار ڈالو۔ حضرت ابو لبابہؓ نے کہا اسے نہ مارو کیونکہ رسول اللہﷺ نے گھروں میں پائے جانے والے سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ أَبَا لُبَابَةَ كَلَّمَ ابْنَ عُمَرَ لِيَفْتَحَ لَهُ بَابًا فِي دَارِهِ يَسْتَقْرِبُ بِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ الْغِلْمَةُ جِلْدَ جَانٍّ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ الْتَمِسُوهُ فَاقْتُلُوهُ . فَقَالَ أَبُو لُبَابَةَ لاَ تَقْتُلُوهُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي فِي الْبُيُوتِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی