صحیح مسلم 4132: كتاب السلام

نافع بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو لبابہ ؓ بن عبدالمنذر انصاری ؓ جو قباء میں رہتے تھے وہ مدینہ منتقل ہو گئے۔ ایک دفعہ جب حضرت عبداللہ بن عمر ؓ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک چھوٹا سا دروازہ ان کے لئے بنا رہے تھے تو انہوں نے گھریلو سانپوں میں سے ایک سانپ دیکھا۔ انہوں نے اسے مارنے کا قصد کیا۔ اس پر حضرت ابو لبابہ ؓ نے کہا انہیں (مارنے سے) منع کیا گیا ہے ان کا اشارہ گھریلو سانپوں کی طرف تھا اور دم کٹے اور دھاری دار سانپ کے مارنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ دونوں نظر خراب کر دیتے تھے اور عورتوں کے حمل گرا دیتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِي الثَّقَفِيَّ - قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ أَنَّ أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ الأَنْصَارِيَّ - وَكَانَ مَسْكَنُهُ بِقُبَاءٍ فَانْتَقَلَ إِلَى الْمَدِينَةِ - فَبَيْنَمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ جَالِسًا مَعَهُ يَفْتَحُ خَوْخَةً لَهُ إِذَا هُمْ بِحَيَّةٍ مِنْ عَوَامِرِ الْبُيُوتِ فَأَرَادُوا قَتْلَهَا فَقَالَ أَبُو لُبَابَةَ إِنَّهُ قَدْ نُهِيَ عَنْهُنَّ - يُرِيدُ عَوَامِرَ الْبُيُوتِ - وَأُمِرَ بِقَتْلِ الأَبْتَرِ وَذِي الطُّفْيَتَيْنِ وَقِيلَ هُمَا اللَّذَانِ يَلْتَمِعَانِ الْبَصَرَ وَيَطْرَحَانِ أَوْلاَدَ النِّسَاءِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

آج 10 میں سے 10 باقی