صحیح مسلم 4133: كتاب السلام

عمر بن نافع اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ایک دن حضرت عبداللہ بن عمرؓ اپنے مکان کے ایک گرے ہوئے حصہ کے پاس تھے۔ انہوں نے سانپ کی کینچلی دیکھی۔ اس پر فرمایا اس سانپ کا پیچھا کرو اور اسے مار ڈالو۔ حضرت ابو لبابہؓ انصاری نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے۔ آپؐ نے ان سانپوں کو جو گھروں میں رہتے ہیں مارنے سے منع فرمایا ہے سوائے دم بریدہ اور دو دھاری والے سانپ کے کیونکہ وہ نظر کو زائل کرتے ہیں اور عورتوں کے حمل گرا دیتے ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو لبابہؓ حضرت ابن عمرؓ کے پاس سے گذرے اور وہ ان قلعوں کے پاس تھے جو حضرت عمرؓ بن خطاب کے گھر کے پاس تھے اور وہ (حضرت ابن عمرؓ) ایک سانپ کی گھات میں تھے۔۔۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے۔

وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - وَهُوَ عِنْدَنَا ابْنُ جَعْفَرٍ - عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَوْمًا عِنْدَ هَدْمٍ لَهُ فَرَأَى وَبِيصَ جَانٍّ فَقَالَ اتَّبِعُوا هَذَا الْجَانَّ فَاقْتُلُوهُ . قَالَ أَبُو لُبَابَةَ الأَنْصَارِيُّ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي تَكُونُ فِي الْبُيُوتِ إِلاَّ الأَبْتَرَ وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ فَإِنَّهُمَا اللَّذَانِ يَخْطِفَانِ الْبَصَرَ وَيَتَتَبَّعَانِ مَا فِي بُطُونِ النِّسَاءِ . وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا لُبَابَةَ مَرَّ بِابْنِ عُمَرَ وَهُوَ عِنْدَ الأُطُمِ الَّذِي عِنْدَ دَارِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ يَرْصُدُ حَيَّةً بِنَحْوِ حَدِيثِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

آج 10 میں سے 10 باقی