صحیح مسلم 4136: كتاب السلام

ہشام بن زہرہ کے آزاد کردہ غلام ابوسائب بیان کرتے ہیں کہ وہ حضرت ابو سعید خدریؓ کی خدمت میں ان کے گھر حاضر ہوئے۔ وہ کہتے ہیں میں نے انہیں نماز پڑھتے ہوئے پایا۔ میں ان کے نماز سے فارغ ہونے کے انتظار میں بیٹھ گیا۔ میں نے گھر کے کونے میں رکھی لکڑیوں میں حرکت (کی آواز) سنی۔ میں نے توجہ کی تو ایک سانپ تھا۔ میں اسے مارنے کو لپکا۔ انہوں نے مجھے اشارہ کیا کہ بیٹھے رہو۔ میں بیٹھ گیا۔ جب وہ (نماز سے) فارغ ہوئے تو انہوں نے گھر میں ایک کمرے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کیا تم یہ کمرہ دیکھتے ہو۔ میں نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا اس میں ہم میں سے ایک نوجوان جس کی نئی نئی شادی ہوئی تھی رہتا تھا۔ وہ کہتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوئہ خندق کے لئے نکلے۔ تو وہ نوجوان رسول اللہ ﷺ سے نصف النہار کے وقت اجازت لے کر اپنے اہل کے پاس جایا کرتا تھا۔ اس نے ایک دن اجازت طلب کی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا اپنا اسلحہ ساتھ رکھو کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ بنو قریظہ تم پر حملہ نہ کردیں۔ اس آدمی نے اپنا اسلحہ لیا پھر وہ گھر کی طرف گیا تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کی بیوی دروازے کے دونوں کواڑوں کے درمیان کھڑی ہے۔ اس (نوجوان) نے غیرت سے اُسے مارنے کے لئے اپنا نیزہ بڑھایا۔ اس نے کہا اپنا نیزہ روکو اور گھر کے اندر جاؤ اور دیکھو کہ کس چیز نے مجھے باہر نکالا ہے۔ وہ داخل ہوا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک بڑا سانپ بستر پر کنڈلی مارے ہوئے ہے۔ اس نے اس کی طرف اپنا نیزہ بڑھایا اور اس کو اس میں پرو دیا۔ پھر وہ باہر نکلا اور اسے گھر میں گاڑ دیا۔ تو وہ سانپ اس پر حملہ آور ہوا۔ یہ پتہ نہیں چلا کہ کون پہلے مرا۔ سانپ یا وہ نوجوان۔ راوی کہتے ہیں ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپؐ سے اس واقعہ کا ذکر کیا اور عرض کیا اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ اسے ہماری خاطر زندہ کر دے۔ آپؐ نے فرمایا اپنے دوست کے لئے مغفرت کی دعا کرو۔ پھر آپؐ نے فرمایا مدینہ کے جنّ مسلمان ہو گئے ہیں جب تم ان میں سے دیکھو تو انہیں تین دن تک خبردار کرو۔ پھر اگر اس کے بعد وہ تمہیں نظر آئیں تو انہیں مار ڈالو کیونکہ وہ ضرر رساں ہے۔ ایک اور روایت میں (سَمِعْتُ تَحْرِیکًا فِی عَرَاجِینَ فِی نَاحِیَۃِ الْبَیْتِ کی بجائے) سَمِعْنَا تَحْتَ سَرِیرِہِ حَرَکَۃً کے الفاظ ہیں یعنی ان کی چارپائی کے نیچے حرکت محسوس کی اور اس روایت میں یہ مزید ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ان گھروں میں سانپ رہتے ہیں اگر تم ان میں سے کسی کو دیکھو تو تین دن انہیں نکل جانے پر مجبور کرو۔ اگر وہ چلا جائے تو ٹھیک ورنہ اسے مار ڈالو کیونکہ وہ کافر ہے اور ان سے آپؐ نے (یہ بھی) فرمایا جاؤ اپنے ساتھی کو دفن کرو۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ صَيْفِيٍّ - وَهُوَ عِنْدَنَا مَوْلَى ابْنِ أَفْلَحَ - أَخْبَرَنِي أَبُو السَّائِبِ مَوْلَى هِشَامِ بْنِ زُهْرَةَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي بَيْتِهِ قَالَ فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَجَلَسْتُ أَنْتَظِرُهُ حَتَّى يَقْضِيَ صَلاَتَهُ فَسَمِعْتُ تَحْرِيكًا فِي عَرَاجِينَ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا حَيَّةٌ فَوَثَبْتُ لأَقْتُلَهَا فَأَشَارَ إِلَىَّ أَنِ اجْلِسْ . فَجَلَسْتُ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَشَارَ إِلَى بَيْتٍ فِي الدَّارِ فَقَالَ أَتَرَى هَذَا الْبَيْتَ فَقُلْتُ نَعَمْ . قَالَ كَانَ فِيهِ فَتًى مِنَّا حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ - قَالَ - فَخَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْخَنْدَقِ فَكَانَ ذَلِكَ الْفَتَى يَسْتَأْذِنُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِأَنْصَافِ النَّهَارِ فَيَرْجِعُ إِلَى أَهْلِهِ فَاسْتَأْذَنَهُ يَوْمًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خُذْ عَلَيْكَ سِلاَحَكَ فَإِنِّي أَخْشَى عَلَيْكَ قُرَيْظَةَ " . فَأَخَذَ الرَّجُلُ سِلاَحَهُ ثُمَّ رَجَعَ فَإِذَا امْرَأَتُهُ بَيْنَ الْبَابَيْنِ قَائِمَةً فَأَهْوَى إِلَيْهَا الرُّمْحَ لِيَطْعُنَهَا بِهِ وَأَصَابَتْهُ غَيْرَةٌ فَقَالَتْ لَهُ اكْفُفْ عَلَيْكَ رُمْحَكَ وَادْخُلِ الْبَيْتَ حَتَّى تَنْظُرَ مَا الَّذِي أَخْرَجَنِي . فَدَخَلَ فَإِذَا بِحَيَّةٍ عَظِيمَةٍ مُنْطَوِيَةٍ عَلَى الْفِرَاشِ فَأَهْوَى إِلَيْهَا بِالرُّمْحِ فَانْتَظَمَهَا بِهِ ثُمَّ خَرَجَ فَرَكَزَهُ فِي الدَّارِ فَاضْطَرَبَتْ عَلَيْهِ فَمَا يُدْرَى أَيُّهُمَا كَانَ أَسْرَعَ مَوْتًا الْحَيَّةُ أَمِ الْفَتَى قَالَ فَجِئْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ وَقُلْنَا ادْعُ اللَّهَ يُحْيِيهِ لَنَا . فَقَالَ " اسْتَغْفِرُوا لِصَاحِبِكُمْ " . ثُمَّ قَالَ " إِنَّ بِالْمَدِينَةِ جِنًّا قَدْ أَسْلَمُوا فَإِذَا رَأَيْتُمْ مِنْهُمْ شَيْئًا فَآذِنُوهُ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ فَإِنْ بَدَا لَكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ فَاقْتُلُوهُ فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ " . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ أَسْمَاءَ بْنَ عُبَيْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ يُقَالُ لَهُ السَّائِبُ - وَهُوَ عِنْدَنَا أَبُو السَّائِبِ - قَالَ دَخَلْنَا عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَبَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ إِذْ سَمِعْنَا تَحْتَ سَرِيرِهِ حَرَكَةً فَنَظَرْنَا فَإِذَا حَيَّةٌ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِقِصَّتِهِ نَحْوَ حَدِيثِ مَالِكٍ عَنْ صَيْفِيٍّ وَقَالَ فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لِهَذِهِ الْبُيُوتِ عَوَامِرَ فَإِذَا رَأَيْتُمْ شَيْئًا مِنْهَا فَحَرِّجُوا عَلَيْهَا ثَلاَثًا فَإِنْ ذَهَبَ وَإِلاَّ فَاقْتُلُوهُ فَإِنَّهُ كَافِرٌ " . وَقَالَ لَهُمُ " اذْهَبُوا فَادْفِنُوا صَاحِبَكُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

آج 10 میں سے 10 باقی