صحیح مسلم 4264: كتاب الفضائل
حضرت جابرؓ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر ہمارے پاس بحرین کا مال آیا تو میں تمہیں ایسے اور ایسے اور ایسے دوں گا۔ آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اکٹھا کرتے ہوئے ارشاد فرمایا لیکن بحرین کا مال آنے سے قبل نبیﷺ کی وفات ہو گئی۔ پھر وہ (مال) آپؐ کے بعد حضرت ابو بکرؓ کے پاس آیا۔ آپؓ نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ جس کا نبیﷺ کے ذمہ کوئی وعدہ یا قرض ہو تو اسے چاہئے کہ وہ آئے۔ اس پر میں کھڑا ہوگیا اور عرض کیا کہ نبیﷺ نے فرمایا تھا کہ اگر بحرین کا مال آیا تو میں تمہیں ایسے اور ایسے اور ایسے دوں گا۔ اس پر حضرت ابو بکرؓ نے ایک اوک بھرا پھر مجھ سے فرمایا کہ اس کی گنتی کرو۔ چنانچہ میں نے گنا تو وہ پانچ سو نکلے۔ پھر آپؓ نے فرمایا کہ اس سے دو گنا اور لے لو۔ حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے جب نبیﷺ فوت ہو گئے تو حضرت ابو بکرؓ کے پاس علاء بن حضرمی کی طرف سے مال آیا۔ اس پر حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا: جس کسی کا نبیﷺ کے ذمہ کوئی قرض یا آپؐ کی طرف سے کوئی وعدہ ہو تو اسے چاہئے کہ وہ ہمارے پاس آئے۔۔۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے۔
وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ وَعَنْ عَمْرٍو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرٍ أَحَدُهُمَا يَزِيدُ عَلَى الآخَرِ ح
وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ قَالَ سُفْيَانُ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سُفْيَانُ وَسَمِعْتُ أَيْضًا عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ يُحَدِّثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَزَادَ أَحَدُهُمَا عَلَى الآخَرِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ قَدْ جَاءَنَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ لَقَدْ أَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا " . وَقَالَ بِيَدَيْهِ جَمِيعًا فَقُبِضَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَبْلَ أَنْ يَجِيءَ مَالُ الْبَحْرَيْنِ فَقَدِمَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ بَعْدَهُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى مَنْ كَانَتْ لَهُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عِدَةٌ أَوْ دَيْنٌ فَلْيَأْتِ . فَقُمْتُ فَقُلْتُ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَوْ قَدْ جَاءَنَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ أَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا " . فَحَثَى أَبُو بَكْرٍ مَرَّةً ثُمَّ قَالَ لِي عُدَّهَا . فَعَدَدْتُهَا فَإِذَا هِيَ خَمْسُمِائَةٍ فَقَالَ خُذْ مِثْلَيْهَا. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ وَأَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا مَاتَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم جَاءَ أَبَا بَكْرٍ مَالٌ مِنْ قِبَلِ الْعَلاَءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم دَيْنٌ أَوْ كَانَتْ لَهُ قِبَلَهُ عِدَةٌ فَلْيَأْتِنَا . بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation