صحیح مسلم 4349: كتاب الفضائل

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی بچہ پیدا نہیں ہوتا مگر شیطان اس کو کچوکا لگاتا ہے تو شیطان کے کچوکے کی وجہ سے وہ چلانے لگتا ہے سوائے ابن مریم اور اس کی ماں کے۔ پھر حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا اگر تم چاہو تو یہ (آیت) پڑھو۔ وَإِنِّی أُعِیذُہَا بِکَ وَذُرِّیَّتَہَا مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ ترجمہ: میں اسے اور اس کی نسل کو شیطان سے جو راندئہ درگاہِ ہے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ وہ (شیطان) اسے مس کرتا ہے اور شیطان کے مسّ کی وجہ سے چلانے لگتا ہے۔ ایک اور روایت میں (مِنْ مَسَّۃِ الشَّیْطَانِ کی بجائے) مِنْ مَسِّ الشَّیْطَانِ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلاَّ نَخَسَهُ الشَّيْطَانُ فَيَسْتَهِلُّ صَارِخًا مِنْ نَخْسَةِ الشَّيْطَانِ إِلاَّ ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ " . ثُمَّ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ { وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ} وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالاَ " يَمَسُّهُ حِينَ يُولَدُ فَيَسْتَهِلُّ صَارِخًا مِنْ مَسَّةِ الشَّيْطَانِ إِيَّاهُ " . وَفِي حَدِيثِ شُعَيْبٍ " مِنْ مَسِّ الشَّيْطَانِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

3:37

آج 10 میں سے 10 باقی