صحیح مسلم 4352: كتاب الفضائل
ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ عیسیٰ ابن مریم نے ایک آدمی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو حضرت عیسیٰؑ نے اسے کہا کہ تو نے چوری کی ہے۔ اس نے کہا ہر گز نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اس پر عیسیٰؑ نے کہا کہ میں اللہ پر ایمان لایا اور اپنے نفس کو جھٹلاتا ہوں۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلاً يَسْرِقُ فَقَالَ لَهُ عِيسَى سَرَقْتَ قَالَ كَلاَّ وَالَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ . فَقَالَ عِيسَى آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبْتُ نَفْسِي " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی