صحیح مسلم 4358: كتاب الفضائل
ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بنی اسرائیل ننگے نہایا کرتے تھے اور وہ ایک دوسرے کے ننگ کو دیکھ رہے ہوتے تھے جبکہ حضرت موسیٰؑ علیحدہ ہو کر نہایا کرتے تھے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم موسیٰؑ کو ہمارے ساتھ نہانے سے اس کے سوا اور کوئی چیز نہیں روکتی کہ انہیں فتق کی بیماری ہے۔ ایک دفعہ حضرت موسیٰؑ نہانے کے لئے گئے اور اپنا کپڑا حجر پر رکھا اور حجر آپ کا کپڑا لے کر بھاگ گیا تو حضرت موسیٰؑ اس کے پیچھے یہ کہتے ہوئے دوڑے حجر میرا کپڑا، حجر میرا کپڑا یہانتک کہ بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰؑ کو دیکھ لیا اور انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم موسیٰؑ کو تو کوئی بیماری نہیں ہے۔ پھر حجر کھڑا ہو گیا یہانتک کہ انہیں دیکھ لیا گیا۔ وہ کہتے ہیں پھر حضرت موسیٰؑ نے اپنا کپڑا لیا اور حجر کو مارنے لگے۔ حضرت ابو ہریرہؓ نے کہا اللہ کی قسم اس حجر پر موسیٰؑ کی مار کے چھ یا سات نشان ہیں۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ يَغْتَسِلُونَ عُرَاةً يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى سَوْأَةِ بَعْضٍ وَكَانَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ يَغْتَسِلُ وَحْدَهُ فَقَالُوا وَاللَّهِ مَا يَمْنَعُ مُوسَى أَنْ يَغْتَسِلَ مَعَنَا إِلاَّ أَنَّهُ آدَرُ . قَالَ فَذَهَبَ مَرَّةً يَغْتَسِلُ فَوَضَعَ ثَوْبَهُ عَلَى حَجَرٍ فَفَرَّ الْحَجَرُ بِثَوْبِهِ - قَالَ - فَجَمَحَ مُوسَى بِأَثَرِهِ يَقُولُ ثَوْبِي حَجَرُ ثَوْبِي حَجَرُ . حَتَّى نَظَرَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِلَى سَوْأَةِ مُوسَى فَقَالُوا وَاللَّهِ مَا بِمُوسَى مِنْ بَأْسٍ . فَقَامَ الْحَجَرُ بَعْدُ حَتَّى نُظِرَ إِلَيْهِ - قَالَ - فَأَخَذَ ثَوْبَهُ فَطَفِقَ بِالْحَجَرِ ضَرْبًا " . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاللَّهِ إِنَّهُ بِالْحَجَرِ نَدَبٌ سِتَّةٌ أَوْ سَبْعَةٌ ضَرْبُ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ بِالْحَجَرِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 43: كتاب الفضائل